پرندوں کی اڑان سے حادثات ‘ ملتان میں سول ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ;200;گاہی واک

پرندوں کی اڑان سے حادثات ‘ ملتان میں سول ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ;200;گاہی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( نیوز رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے زیر اہتمام ملتان انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے گرد و نواح کے مکینوں کو آگاہی دینے کے لئیے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد لوگوں میں یہ شعور بیدار کرنا ہے کہ ائیر پورٹ سے ملحقہ علاقوں میں پرندوں کی اڑان سے جہازوں (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

کے ساتھ انسانی زندگی کے ضیاع کا اندیشہ پایا جاتا ہے عید قرباں اور پرندوں کے جہاز سے ٹکرانے بارے آگاہی ریلی ائیر پورٹ منیجر مبارک شاہ کی قیادت میں ٹینک چوک سے جمیل آباد تک نکالی گئی ریلی میں سول ایوی ایشن اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر سید مبارک شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائیر پورٹ سے ملحقہ پرندوں کی اڑان سے انسانی زندگی اور جہازوں کو نقصان کا اندیشہ ہوتا ہے، عید پر قربانی کے جانوروں کی باقیات کو محفوظ مقامات پر جمع کریں اور آلائشوں کو پلاسٹک بیگ میں رکھیں یا دفن کردیں تاکہ پرندے راغب نہ ہوں ،مبارک شاہ نے مزید کہا کہ باقیات کے باعث ائر پورٹ کے اطراف پرندوں کی اڑان سے حادثات رونما ہو سکتے ہیں تاہم فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لئے شہری ائیر پورٹ انتظامیہ کا ساتھ دیں ، ریلی کے موقع پر جمیل آباد بازار اور روڈ پر شہریوں میں شعور بیدار کرنے کے لئے پمفلٹس تقسیم کئے گئے ۔

ریلی