دوشیزہ سے مبینہ بد اخلاقی ،لیگی ایم پی اے عطاء الرحمن کیخلاف سی پی او کو درخواست دینے کا فیصلہ

  دوشیزہ سے مبینہ بد اخلاقی ،لیگی ایم پی اے عطاء الرحمن کیخلاف سی پی او کو ...

ملتان ( خبر نگار خصو صی) لیگی ایم پی کا دوشیزہ کے ساتھ مبینہ بداخلاقی کرنے کا معاملہ، طویل خاموشی اور مشاورت کے بعد متاثرہ سدرہ سلیم کے وکیل افتخار گل نے لیگی ایم پی اے عطاء الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کرانے اور سی پی او ملتان کو درخواست دینے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ وکیل افتخار گل نے بتایا ہے (بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کہ متاثرہ سدرہ سلیم 17 جولائی کو ضلع کچہری ان کے پاس آئی اور اپنے ساتھ ہونیوالے ناخوشگوار واقعے کے بارے میں بتلایا ۔ جس پر انہوں نے بذریعہ عدالت متاثرہ کے میڈیکل کرانے کی اجازت حاصل کی ۔ لیکن بعد ازاں متاثرہ کو مبینہ طور پر ایم پی اے عطاء الرحمن نے غائب کرادیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ سرکار (state) کی جانب سے کوئی ایکشن نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے کاروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ بطور متاثرہ کے وکیل سی پی او ملتان اور ایس ایچ او تھانہ بہاوَ الدین زکریا کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیں گے، جو کہ تیار کرلی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں ان کی جانب سے تیار کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ متاثرہ سدرہ سلیم کو لیگی ایم پی اے عطاء الرحمن نے 11 ماہ تک بداخلاقی کا نشانہ بنایا، ملزم نے متاثرہ کی قابل اعتراض حالت میں ویڈیوز بنائی اور اس کی بناء پر بلیک میل بھی کرتا رہا ، اور وہ خاندان کی عزت بچانے کی خاطر خاموش رہیں ۔ دریں اثناء ایڈووکیٹ افتخار گل کا کہنا تھا کہ اب لیگی ایم پی اپنا اثرورسوخ اور پیسہ استعمال کرکے واقعے کو دبانہ چاہتے لیکن وہ ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے اس لیے وہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزم لیگی ایم پی اے عطاء الرحمن کا ڈی این اے ٹیسٹ کراکے قرار واقع سزا دی جائے تاکہ کوئی شخص بھی ایسی حرکت کرنے کی جرات نہ کرسکے ۔ اس سلسلے میں انہوں نے اپنا ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے ۔

عطاء الرحمن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...