ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو50کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی

  ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو50کروڑ ڈالر قرض دینے کی منظوری دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(آئی این پی ) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا قرض دینے کی منظوری دے دی ہے، قرض سے پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ(بقیہ نمبر61صفحہ12پر )

میں کہا گیا ہے کہ قرضہ پاکستان کی تجارت کے فروغ ،خسارے میں کمی اور معاشی اصلاحات(اکنامک ریفارمز)کے لیے دیا گیا ہے ۔ اعلامیہ کے مطابق قرض کے ذریعے کاروبار ;200;سان بنانے اور بر;200;مدات بڑھانے کے لیے مدد فراہم کی گئی ہے ۔ جاری اعلامیہ میں دعوی کیا گیا ہے کہ قرض سے پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے سات لاکھ 50ہزار ڈالرز ٹیکنیکل سہولت کے لیے سپورٹ پیکیج کی بھی منظوری دی ہے ۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کا ٹیکس نیٹ بڑھانے اور بجلی و گیس کے نرخ (ٹیرف) میں اضافے سے گردشی قرضے میں کمی ہوگی ۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے ساتھ 53 سال کی شراکت داری ہے ۔ بینک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ پاکستانی معیشت میں بہتری اور مالیاتی مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ مدد و تعاون فراہم کرتا رہے گا ۔ ;200;ئی ایم ایف ، اے ڈی بی اور دیگر مالیاتی اداروں سے ملنے والے رقوم سے حکومت پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حل میں مدد ملے گی ۔

ایشیائی ترقیاتی بینک