مرکزی علماء کونسل کا خانیوال میں استحکام پاکستان سیمینار‘ ملکی دفاع کا عزم

  مرکزی علماء کونسل کا خانیوال میں استحکام پاکستان سیمینار‘ ملکی دفاع کا عزم

خانیوال (نامہ نگار ،نمائندہ پاکستان ) مرکزی علماء کونسل مقبوضہ کشمیر ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ہے بھارت کا جنگی جنون اور جار حانہ طرز عمل خطے کے امن کے لیئے(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

شدید خطرہ ہے ۔ عالمی برادری کی خاموشی سے فائدہ اٹھا کر بھارت معصوم کشمیریوں پر ظلم کررہا ہے ۔ بھارت کا یہ رویہ خطے کی سلامتی اور امن کو خطرے میں ڈال رہا ہے ۔ سلامتی کونسل کی قردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خوداراء دیت دیا جائے ۔ پاکستان اسلام کے نام اور کلمہ طیبہ کے نعرے پر معروض وجود میں آیا تھا ۔ پاکستانی قوم کاہر سپاہی جذبہ شہادت سے سر شار ہے اور دفاع وطن کے لیئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے بھارت کا کوئی ہتھیار کشمیریوں کو ان کے حق خوداراء دیت سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا ۔ جنیوا کنوئشن اور عالمی قوانین کے تحت شہریوں پر کلسٹر بم کا استعمال ممنوع ہے ۔ بھارتی فورسز نے کلسٹر بم کا استعمال کرتے ہوئے عام شہریوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ جو جنیوا اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے دہشت گردی ،انتہاپسندی کے خاتمے کے لیئے متفقہ قومی بیانیہ پیغام پاکستان کو قانونی شکل دی جائے ۔ پیغام پاکستان کے ذریعے ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصر کو شکست ہوئی ہے ۔ علماء طلباء اور دینی مدارس نے ہمیشہ ملکی سلامتی و استحکام کے لیئے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے ۔ مرکزی علماء کونسل کی اپیل پر 14اگست کو ملک بھر کے دینی مدارس پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے ۔ یہ بات مرکزی علماء کونسل کے زیر اہتمام بلدیہ ہال خانیوال میں ۔ استحکام پاکستان سیمینار ۔ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہی ۔ سیمینار سے مرکزی علماء کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیراحمد عثمانی مرکزی،مرکزی سیکرٹری اطلاعت حافظ محمد طیب قاسمی،جنرل سیکرٹری پنجاب حافظ مقبول احمد شاہ،مولانا عمر قاسمی،قاری عصمت اللہ،ضلعی صدر مولانا لقمان حنبلی،مولانا فضل عباس، ڈاکٹر میاں اجمل عباس ،قاری اللہ بخش ساجد،سید حسین احمد شاہ،سید امجد معاویہ،قاری محمد جمیل آزاد،مولانا سرفرازاحمد،ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا خلیل الرحمان ،قاضی اویس ودیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے کہا کہ پاکستان کے دفاع وسلامتی اور استحکام کے لیے اپنا کردار دا کرنا دینی وملی فریضہ ہے ۔ استحکام پاکستان کے لیئے اتحاد و اتفاق اور قمی یکجہتی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت علماء کی ذمہ داری ہے ۔ مرکزی علماء کونسل ملک میں اتحاد ویکجہتی اور قومی وحدت کے فروغ کیلئے ماہ اگست میں استحکام پاکستان کے نام عوامی رابطہ مہم جاری ہے عوامی رابط مہم میں عوام کا جوش جذبہ استحکام پاکستان کے لیئے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ مر کزی علماء کونسل کے ڈپٹی جنرل سیکر ٹری مولانا شبیر احمد عثمانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی ،انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کے لیئے اسلام کی اعتدال پسندانہ تعلیمات کو فروغ دے رہی ہے ۔

عزم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...