اقوام متحدہ کشمیر پر ہونیوالے مظالم کا فوری نوٹس لے ‘ ’’پاکستان ‘‘ فورم

  اقوام متحدہ کشمیر پر ہونیوالے مظالم کا فوری نوٹس لے ‘ ’’پاکستان ‘‘ فورم

ملتان (سٹی رپورٹر)کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے جو کہ شروع دن ہی سے پاکستان کے خلاف (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

سازشوں میں مصروف ہے انڈیا 60ہزار سے زائد کشمیریوں کو شہید کر کے بھی ان کے دلوں سے آزادی کی تڑپ ختم نہ کر سکاہے بھارتی افواج کا کشمیریوں پر تشدد افسوس ناک ہے اقوام متحدہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کو نوٹس لے پاکستان کے حکمران آپس کی لڑائی چھوڑ کر کشمیر کے مسئلہ پر متحد ہو کر کشمیری قوم کی مدد کریں ان خیالا کا اظہار مختلف مذہبی جماعتوں کے رہنماءوں نے پاکستان فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علما ء امن کمیٹی پنجاب کے کے چیئر میں علامہ ابوبکرعثما ن الازہری نے کہاہے کہ کشمیر پاکستان کا حصہ تھا ہے اور رہے گا کشمیریو ں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں مقبوضہ کشمیر اور کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت کش مظالم اور کلسٹر بموں کے استعما ل کی شدید مذمت کرتے ہیں جمعیت علما اسلام ملتان کے امیر علامہ ایاز الحق قاسمی نے کہاہے کہ کشمریوں پر بھارتی افواج کے مظالم پر خاموشی اختیار کرناجرم ہے مسلم امہ کو اٹھ کھڑا ہونا چاہیے سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ریاستوں کو چاہیے کہ وہ سفارتی مہم چلاتے ہوئے کشمیر ی قوم کا ساتھ دیں جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے جنرل سیکریٹری راءو محمد ظفر نے کہاہے کہ کشمیری عوام خود کو کسی صورت تنہا نہ سمجھے پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہاہے کہ حکمران کشمیر کے مسئلے کوعالمی سطح پر بلند کرے وہ وقت دور نہیں ہے جب کشمیری بھائی آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہونگے پاکستان عزاداری کونسل کے چیئر مین سید مجاہد عباس گردیزی نے کہاہے کہ مغرب خود کو امن کا داعی سمجھتا ہے مگر کشمیر ، فلسطین پر ہونے والے قتل عا م پر مغرب کی آنکھیں کیوں بندہیں انسانیت سوز ظلم اور بربریت پر انسانی حقوق کی تنطی میں وادی کشمیر میں ہونے مظالم پر خود کو حرکت میں لائیں میلا د کمیٹی کے صدر رکن الدین حامدی نے کہاہے کہ خطے میں امن قائم رکھنے کے لئے کشمیر میں امن ہوتا بہت ضروری ہے بھارت دنیا کا سب سے بڑا دشمن ہے جن نے کشمیریو ں پر ظلم کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں بھارت ہوش کے ناخن لیکر کشمیر کشمیریوں کے حوالے کرے مرکزی جمعیت اہلحدیث ملتان کے امیر علامہ عبد الرحیم گجر نے کہاہے کہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر دل خون کے آنسو رورہاہے مظلوم کشمیری بھارتی فوج کے مظالم کے باوجود آزاری کی جدو جہد میں مصروف ہیں انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا کشمیریوں پر رحم کرو ۔

فورم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...