ڈیرہ ‘ واجبات کی عدم ادائیگی ‘ واٹر سپلائی سکیموں ‘ ڈسپوزل ورکس کنکشن منقطع

    ڈیرہ ‘ واجبات کی عدم ادائیگی ‘ واٹر سپلائی سکیموں ‘ ڈسپوزل ورکس کنکشن ...

ڈیرہ غازی خان ( سٹی رپورٹر) واپڈا نے کروڑوں روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر میو نسپل کارپوریشن ڈی جی خان کی تمام واٹر سپلائی اسکیموں اور ڈسپوزل ورکس کے کنکشن منقطع کر دیئے جس کے باعث شہر میں پینے کے پانی کا بحران پیدا ہو گیا اور عوام کو شدید گرمیوں میں پینے کے پانی کے حصول کے لئے سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے اس سلسلہ میں ایگزیکٹو انجینئر واپڈا ممتاز احمد سولنگی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

کا کہنا ہے کہ میو نسپل کارپوریشن گزشتہ کئی عرصہ سے واپڈا کی ایک کروڑ پندرہ لاکھ روپے کی نادہندہ ہے اور واجبات کی عدم ادائیگی پر میپکو حکام کی ہدایت پر کنکشن کاٹے گئے ہیں اور جب تک واجبات کی ادائیگی نہیں کی جا تی کنکشن بحال نہیں کئے جا ئیں گے دوسری طرف شہریوں نے شدید احتجاج کر تے ہو ئے کہا کہ واپڈا اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ڈیرہ کے درمیان واجبات کی عدم ادائیگی کا مسئلہ کئی سالوں سے چلا آرہا ہے اور آئے روز واپڈا حکام پانی کے کنکشن کاٹ دیتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو سخت اذیت کا سامنا رہتا ہے انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ،کمشنر ڈیرہ و ایڈمنسٹریٹر مدثر ریاض ملک سے مطالبہ کیا ہے کہ پینے کے پانی کے اس دیرینہ مسئلہ کو مستقل طور پر حل کیا جا ئے ۔

کنکشن منقطع

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...