بہاولپور ڈویژن میں جشن ;200;زادی منانے کی تیاریاں شروع ‘ تقریبات کا شیڈول فائنل
بہاول پور(بیورورپورٹ)بہاول پور ڈویژن میں یوم جشن آزادی انتہائی تزک واحتشام اور قومی وملی جذبے سے سرشار ہو کر منایا (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )
جائے گا اور اس سلسلہ میں بہاول پور ڈویژن کے تینوں اضلاع بہاول پور، بہاول نگر اور رحیم یار خاں میں تمام سرکاری ادارے، سماجی ورفاحی تنظی میں اور معاشرے کے دیگر طبقات یوم آزادی کی خوشیاں منانے کے لئے تقاریب منعقد کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق یوم سعید کے موقع پر تمام مساجد ودیگر عبادتگاہوں میں دن کا آغاز ملک وقوم کی ترقی، بہتری اور خوشحالی کے لئے دعائیں مانگ کر کیا جائے گا ۔ بعد ازاں ڈویژنل ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل ہیڈ کوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوں گی ۔ 7بج کر 58منٹ پر سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی ۔ اس موقع پر یوم آزادی کی مناسبت سے معروف دانشور اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات یوم آزادی کے موقع پر اظہار خیال کریں گی ۔ یوم آزادی کی تقاریب کے سلسلہ میں دکانوں ، گھروں ، سرکاری عمارات اور کارباری مراکز کو جھنڈیوں ، بینرز، قومی پرچموں اور برقی قمقموں سے سجانے کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ شہری اپنے گھروں پر قومی پرچم لہرا رہے ہیں ۔ یوم آزادی کے موقع پر مختلف سماجی تنظیموں نے بھی یوم آزادی کو انتہائی جوش وجذبہ سے منانے کے لئے تفصیلی پروگرام تشکیل دے دئے ہیں ۔ جشن آزادی کو شایان شان اور بھر پور جذبوں منانے کیلئے ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کے زیر اہتمام ،ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاولپورکی معاءونت سے جیوے پاکستان آزادی دنگل 9اگست بروز جمعۃ المبارک بیری والا کھوہ گراءونڈنزد سول ہسپتال بہاولپور 4;58;30بجے شام منعقد ہو رہا ہے جس میں بہاولپور اور دیگر علاقوں کے معروف پہلوان حصہ لے کر وطن عزیز سے اظہارِ محبت کرینگے اس موقع پر پہلوان اور اساتذہ جیوے پاکستان ریلی بھی نکالیں گے دنگل میں داخلہ بغیر ٹکٹ ہو گاسیکرٹری ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاولپور سہےل احمد پاشی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ نے جشن آزادی کے موقع پر عوام وخاص اور شہری و دےہات کے پسندیدہ کھیل فن پہلوانی کے بہترین مقابلہ جات کا اہتمام کر کے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے جس سے پورے علاقے میں جوش و خروش پایا جاتا ہے انہوں نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقصودالحسن جاوید اور تحصیل سپورٹس آفیسر محمد عاصم بھٹی کی کاوشوں کو سراہا ہے جو ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوذب سعید کی سرپرستی میں جشن آزادی کے سلسلے میں بہتر سے بہتر سپورٹس پروگرام ترتیب دے رہے ہیں انہوں نے سرپرست اعلیٰ ڈسٹرکٹ ریسلنگ ایسوسی ایشن بہاولپور بزرگ ماہر تعلیم سید محمد نسیم جعفری اور ان کے رفقاء کار کی کاوشوں کو بھی سراہا ہے ۔
جشن ;200;زادی