ملتان ‘ عید قریب ;200;تے ہی وارداتوں میں تیزی ‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  ملتان ‘ عید قریب ;200;تے ہی وارداتوں میں تیزی ‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( وقاءع نگار ) چوری ڈکیتی کی مختلف وارداتوں میں شہری نقدی ، قیمتی سامان سے محروم ہوگئے،تھا نہ مظفر آباد کے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

علاقے ساتواں میل میں محمد سرفرازاپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر میں سورہے تھے کہ صبح کو اٹھ کر دیکھا کہ سامان بکھراپڑا تھا اورنامعلوم ملزمان نقب لگاکر گھر سے سوٹ 25ہزار مالیت اور جوتے 2ہزار چوری کرکے لے گئےتھا نہ مخدوم رشید کے علاقے جھوک لشکر میں خاد م حسین کے ڈیرے سے ایک ٹریکٹر اور موبائل فون چوری ہوگیا،، مل پھاٹک کے قریب مختیار احمد کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم ملزمان 67ہزار مالیت کا سینیٹری کا سامان چوری کرکے لے گئے ، تھا نہ بی ذیڈ کے علاقے بائی پاس کے قریب غلام اکبر کے ٹرک سے 2لاکھ روپےدکان کاسامان چوری کرلیا گیا ، ممتازاباد مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان مدنی و دیگر کے 3موبائل فون80ہزار اور نقدی 17ہزار 5سوروپے چوری کرکے لے گئے،تھا نہ نیوملتان میں محمد صدیق شاہ چیک کیش کرواکر نکلا تو 2نامعلوم مسلح افراد نےگن پوائنٹ پر 4لاکھ 10ہزر چھین لئے ،موضع بھینی کے قریب محمد اصف سے 3نامعلوم افراد نے اسلحہ کے زور پر محمد اصف کی دکان سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی چھین کر فرارہوگئے، تھا نہ ممتاز اباد کے علاقے فاطمہ جناح کالونی میں ممتاز حسین رکشہ چلاتے ہوئے جارہاتھا کہ نامعلوم شخص نے اسے روک سریا مارکر زخمی کردیا اور جان سےمارنے کی دھمکی دیتے ہوئے موبائل ، نقدی اور رکشہ چھین کر فرارہوگیا،تھا نہ صدر کے علاقے سورج میانی میں غفار چوہان کےسٹور کے تالے توڑکر نامعلوم ملزمان 3لاکھ مالیت کا شٹرنگ سامان چوری کرکے فرارہوگئے، تھا نہ الپہ کے علاقے جھوک وینس میں محمد عرفان کے بھانے سے نامعلوم ملزمان اس کی 3بھیڑیں چوری کرکے لے گئے،تھا نہ بستی ملوک میں محمد ارشد کے گھر سے نامعلوم ملزمان طلائی زیورات ، نقدی ، چاندی کل مالیتی 10لاکھ سے زائدچوری کرکے فرارہوگئے، موضع شیر سنگھ میں محمد اکبر کی ہمشیرہ کے گھر سے 4مسلح نامعلوم ملزمان داخل ہوئے اور اسلحہ کے زرو پر 4لاکھ 62ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات موبائل چھین کر فرارہوگئے، متعلقہ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔

نقصان