صوبے کو پرامن کیلئے کوششیں تیز ‘ کئی ترمیمی بل اسمبلی میں پیش

  صوبے کو پرامن کیلئے کوششیں تیز ‘ کئی ترمیمی بل اسمبلی میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفرگڑھ(نامہ نگار)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سردار عون حمید ڈوگر نے ایس ایس ڈی او کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پنجاب میں امن اور ترقی کے لئے پارلیمانی کوششوں کے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

حوالے سے منعقدہ پارلیمینٹری گروپ اوور سائیٹ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں امن و امان کی مجموعی صورت حال بہت بہتر ہے اور موجودہ حکومت نے اس حوالے سے عملی اقدامات اٹھائے ہیں جبکہ صوبائی اسمبلی میں صوبے کو پرامن بنانے کے لئے کئی ترمیمی بل بھی پیش کئے گئے ہیں ;46; انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں دیگر صوبوں کی نسبت قانون سازی کا عمل زیادہ ہے تاکہ صوبہ میں امن و امان قائم رہے بلکہ صوبہ ترقی کی راہ پر بھی گامزن ہو;46; انہوں نے کہا کہ سیاسی انتقامی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں اور اس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو جاتا ہے جن کا ویڑن صرف اور صرف امن, تعلیم اور ترقی ہے ۔

پیش