متی تل روڈ ‘ ڈاکوءوں کا منڈی پر دھاوا ‘ فائرنگ سے کانسٹیبل شدید زخمی

  متی تل روڈ ‘ ڈاکوءوں کا منڈی پر دھاوا ‘ فائرنگ سے کانسٹیبل شدید زخمی

ملتان ( وقاءع نگار ) عارضی مویشی منڈی متی تل روڈ بالمقابل اراضی ریکارڈ سنٹر پر ڈکیتی کی واردات, سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکار اور شہری پر گولیاں برسادیں , نا معلوم مسلح افراد (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

نے گزشتہ رات بیوپاریوں سے لوٹ مار کے لئےمنڈی پر ہلہ بول دیا اور لاکھوں روپے نقدی چھیننے کے ساتھ درجنوں قیمتی بکرے بھی اٹھا لیے ۔ پولیس اہلکار نے ڈاکوءوں کو پکڑنے کی کوشش کی تو انہوں نے فائرنگ کردی پانچ گولیاں لگنے سے کانسٹیبل غلام مرتضی شدید زخمی ہوگیا جبکہ گولی چھو کر گزرنے سے ایک شہری کو معمولی چوٹ آئی زخمی پولیس ملازم کو نشترہسپتال داخل کروادیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سی پی او زبیر دریشک , ایس ایس پی آپریشنز کاشف اسلم اور ایس پی انوسٹی گیشن ربنواز رلہ بھی منڈی پہنچ گئے پولیس تھانہ بی زیڈ نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے واضح رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر صدر طیب خان منڈی انتظامات کیلئے انچارج ہیں ۔ سٹی پولیس آفیسر ملتان نے نشتر ہسپتال میں جاکر زخمی پولیس کانسٹیبل کہ عیادت کی ۔ سی پی او محمد زبیر دریشک نے ڈاکٹروں کی جانب سے دی جانے والی پولیس کانسٹیبل غلام مرتضی کو طبی سہولیات کے بارے تفصیلی معلومات حاصل کی ۔ واضح رہے گزشتہ رات 3 بجے کے قریب تھانہ بہا الدین زکریا کے علاقہ ڈیہڑ چوک متی تل روڈ پر 3 مسلح کارسواروں نے واردات کے دوران عارضی مویشی منڈی سے 7 بکرے لے گئے اس دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس افسر پر فائرنگ کی جس سے پولیس کانسٹیبل زخمی ہو گیا تھا ۔

منڈی پر دھاوا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...