حاصلپور‘ شارٹ سرکٹ سے پوری مارکیٹ متاثر ‘ تاجروں کو بھاری نقصان
حاصل پور(نامہ نگار)تار شارٹ سے رات کی تاریکی میں آگ بھڑکنے سے پوری مارکیٹ جل کر خاکسترہو گئی بروقت اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر حاصل پور محمدطیب کی بروقت کاروائی سے انسانی جانوں کو بچا لیا گیا‘تفصیل کے مطابق یعقوب چوک کے قریب واقع مارکیٹ جو کہ درجن سے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )
زائد دوکانوں پر مشتمل ہے عید کی آمد پر تاجروں نے کثیر تعداد میں ٹافی مشروبات اور ہوزی کا منگوا کر رکھا ہوا تھا کہ رات کے تقریبا 1 بجے مارکیٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے فورا پوری مارکیٹ کو لپیٹ میں لے لیا مارکیٹ میں موجود پلاسٹک کاسامان بارود کی طرح جلتا رہا اطلاع ملنے پر اے سی حاصل پور محمدطیب نے رات کی تاریکی میں آگ پر قابو پانے کے لیئے مختلف شہروں کے ریسکیو اہلکاروں اور فائربرگیڈوں کو کال کی اور اپنی حکمت عملی سے مارکیٹ کی آس پاس رہائشی عمارتوں کو خالی کر کے انسانی جانوں کو بچایا مالک مارکیٹ غلام نبی نے بتایاکہ عید کے موقع پر کروڑوں روپے کا سامان سٹاک کیا ہوا تھا جوکہ جل کر راکھ ہو گیا ۔
شارٹ سرکٹ