وکلاء کا اے ایس پی کیخلاف احتجاج ‘ ڈی پی او کی مداخلت پر معاملہ حل

وکلاء کا اے ایس پی کیخلاف احتجاج ‘ ڈی پی او کی مداخلت پر معاملہ حل

صادق آباد(تحصیل رپورٹر)اے ایس پی سرکل صاد ق آباد کی طرف سے وکلاء کے ساتھ ہتک آمیز رویہ پر احتجاج کا ڈراپ سین ،ڈی پی او رحیم یارخان اے ایس پی سرکل پولیس صادق آباد ،صدر بار ایسوسی ایشن رحیم یارخان کے ہمراہ بار ایسوسی ایشن صادق آباد پہنچ گئے ۔ تفصیل کے مطابق اے(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ایس پی سرکل پولیس صادق آباد حفیظ الرحمان بگٹی کی طرف سے وکلاء کے ساتھ ہتک آمیز رویہ کے خلاف 5روز سے جاری ہڑتال اختتام پذیر ہوگئی ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرحسان مصطفی ایڈووکیٹ نے ڈی پی او رحیم یارخان عمر فاروق سلامت کی معاونت سے بار ایسوسی ایشن صادق آباد اور اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمان بگٹی کے درمیان تنازعہ کو ختم کروا دیا ڈی پی او رحیم یارخان عمر فاروق سلامت ،اے ایس پی سرکل پولیس صادق آباد اور ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن گزشتہ روز ،بار ایسوسی ایشن صادق آباد پہنچے جہاں صدر بار ایسوسی ایشن سید زاہد حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری عرفان عباسی نے ان کو ویلکم کیا اس موقع پر ڈی پی او رحیم یارخان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم بار ایسوسی ایشن میں بار اور پولیس کے درمیان غلط فہمیاں دور کروانے کے لئے آئے ہیں ان شاء اللہ حسب روایت پولیس اور بار ایسوسی ایشن کا آپس میں اچھا تعلق قائم رہے گا صدر بار ایسوسی ایشن رحیم یارخان حسان مصطفی ایڈووکیٹ نے اپنے رول ادا کرتے ہوئے صادق آباد بار اور پولیس کے مابین جاری تنازعہ کو حل کروا کر احسن اقدام اٹھایا ہے صدر بار ایسوسی ایشن رحیم یاخان اور صدر بار ایسوسی ایشن صادق آباد سید زاہد حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں وکلاء کی عزت کے معاملہ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کر سکتے ان شاء اللہ کوشش کریں گے کہ آنےو الے وقتوں میں پولیس کے ساتھ بہتر تعلقات قائم و دائم رہیں ۔

وکلاء احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...