محکمہ انہار ‘ سب انجینئر کی لوٹ مار ‘ غیرقانونی موگے لگوانے کا انکشاف

  محکمہ انہار ‘ سب انجینئر کی لوٹ مار ‘ غیرقانونی موگے لگوانے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ انہار کے سب انجینئرکی لوٹ مار کے باعث ٹیل کے کاشتکار پریشان لاکھوں روپے نذرانہ وصول کرکے9 فیصد موگے تڑوادیئے اکثرموگے اورسائز چلائے جانے لگے کئی موگہ جات غیرقانونی بھی لگائے جانے کا انکشاف ایکسین کے چھاپہ کے (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

دوران سب انجینئرشبیرکاہلوں کاناجائز موگہ پکڑے جانے کے باوجود بھی کاروائی نہ ہوسکی‘ تفصیل کے مطابق محکمہ انہار بغدادسب ڈویژن میں تعینات سب انجینئرشبیرکاہلوں کی لوٹ مار اوراورسائز موگے چلوانے کی بناپرٹیل کے کاشتکاروں کی فصلیں پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے تباہ ہورہی ہیں شدیدگرمی اورحبس کی وجہ سے وائرس کابھی حملہ ہواہے بتایاگیاہے کہ سب انجینئرشبیرکاہلوں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پنجاب مانیٹرنگ ایگری گیشن یونٹ کےساتھ مک مکاکررہاہے جس کی وجہ سے وہ ان کے ٹوٹے ہوئے موگہ جات کی رپورٹ اعلی حکام کوارسال نہ کرتاہے بتایاگیاہے کہ شبیرکاہلوں خودکوچیف انجینئرانہار کاچہیتا ظاہرکرتاہے جس کی وجہ سے ایس ڈی اوانہار بھی اس کے سامنے بے بس نظر;200;تاہے کاشتکاروں کاکہناہے کہ شبیرکاہلوں ہیڈریگولیٹر لال سوہانرا سے اپنی مرضی سے نہروں میں پانی چھوڑتاہے کئی مرتبہ نہربندہونے کے شیڈول کے دوران بھی کاشتکاروں سے رقوم بٹور کرایک دن کیلئے نہرچھوڑ دیتاہے اورپھربندکردی جاتی ہے واضح رہے کہ چندروز قبل ایکسین انہاراورایس ڈی اوانہارنے چھاپہ مارکر سب انجینئرشبیرکاہلوں کوچوری موگہ لگاسرکاری پانی فروخت کرنے پرپکڑلیاتھالیکن اس کیخلاف کاروائی نہ ہوسکی تھی ٹیل کے کاشتکاروں محمدعاشق نمبردار چوہدری طارق محمدعمران محمدامین محمداقبال محمدعارف شفقت حسین محمداصغر اوردیگرنے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے اس سلسلہ میں سب انجینئرشبیرکاہلوں نے کہاکہ میں جہاں بھی نوکری کرتاہوں اپنی مرضی سے کرتاہوں افسران کواگرمیری کارکردگی پراعتراض ہے تومجھے تبدیل کردیں ۔

غیر قانونی موگے