مودی مقبوضہ کشمیر سے نکل جاءو پوری قوم یک زبان ،گلی محلوں میں ایک ہی نعرہ ہمارا کشمیر ہمارا

  مودی مقبوضہ کشمیر سے نکل جاءو پوری قوم یک زبان ،گلی محلوں میں ایک ہی نعرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوز رپورٹر ‘سپیشل رپورٹر ‘خبر نگار خصوصی ‘ وقاءع نگار ) پنجاب بار کونسل کی کال پر نہتے کشمیریوں پر مظالم اور خودمختاری پر حملے کے خلاف دیگر علاقوں کی طرح ڈسٹرکٹ بار ملتان نے بھی مکمل ہڑتال کی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کیلئے عدالتوں میں پیش نہ ہوئے ۔ جس کے باعث بیشتر(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ۔ دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت ختم کرنے کے خلاف ریلی نکالی گئی ۔ ریلی بار روم سے شروع ہوئی جس کی قیادت صدر بار ناظم خان جنرل سیکرٹری افضل بشیر اور نائب صدر بابر سوئیکارنو نےکی ریلی کےشرکاء نے ہاتھوں میں قومی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے کچہری چوک پر پہنچ کر وکلاء نے کشمیر کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے اس موقع پر وکلاء کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان یک جان ہے مودی نے قانون کی خلاف ورزی کی ہے جس کی مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا بھارت کو ان کے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے دکھ درد میں ساتھ کھڑا ہے ۔ مسلم امہ سمیت عالمی برادری سنجیدگی سے کشمیر کے مسئلہ کو حل کرنے کی کوشش کرے بصورت دیگر جنگ شروع ہوئی تو کوئی نہیں روک پائے گا اور پاکستانی اپنے خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے ۔ ریلی میں لائبریری سیکرٹری سکینہ منیر ، سینئر قانون دان حبیب اللّٰہ شاکر ، شیخ محمد فہیم، شیر زمان قریشی،جاوید ہاشمی، عارف شاہ، خوشبخت خان ، احتشام الحق ، خالد مترو ،نوید ہاشمی سمیت وکلاء کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ دریں اثناء پنجاب بار کونسل کی جانب سے کشمیر میں ہونے والے حالیہ مظالم کی سخت مذمت پر صوبہ بھر کی طرح ملتان کے وکلاء نے بھی گزشتہ روز ہڑتال کی، پنجاب بار کے اعلامیہ میں نہتے کشمیریوں پر مظالم اور خود مختیاری پر حملے کی سخت مذمت کی گئی او وکلا کو بازوَں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ظاہر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر ملتان کے وکلاء نے بھی ہڑتال کی اور مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ۔ انجمن تاجران گلشن مارکیٹ نیو ملتان کے زیراہتمام کشمیر سے ا اظہاریکجہتی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر چوہدری الیاس، جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ، مرکزی تنظیم تاجران ملتان کے صدر خالد قریشی نے کی ۔ اس موقع پر چوہدری الیاس نے کہا کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے، کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رہے گی ۔ مودی سرکار فی الفور 370 آئین شق معطلی والا فیصلہ واپس لے ۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری چوہدری سلیم کمبوہ نے کہا کہ کشمیری مسلمان 62 سال سے حالت جنگ میں ہیں اور انہوں نے ہمت وبہادری کے ساتھ انڈیا مظالم کو برداشت کیا ۔ اقوا م متحدہ فی الفور اپنی قراردادوں پر عمل کروائے اور کشمیریوں کو انڈیا کے غاصبانہ قبضہ سے نجات دلائے ۔ آج پوری قوم یکجان ہو کر فوج اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہے ۔ حکومت پاکستان فوراً انڈیا کے ساتھ ہر سفارتی تعلقات ختم کرے ۔ انڈیا کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دے ۔ انڈیا کے ساتھ تجارت بند کرے، ہ میں ایسا نفع یا تجارت نہیں چاہئے جس میں ہمارے کشمیری بھائیوں کا خون شامل ہو ۔ مسلم ممالک کو اپنی حمایت کے لئے قائل کرے ۔ اس کے لئے اپوزیشن کی ضرورت پڑے تو وہ بھی لینی چاہیے ۔ پوری قوم اْمت مسلمہ کی نظریں او آئی سی پر لگی ہوئی ہیں ۔ حاجی فہیم الدین قریشی صدرمنی گڈز ٹرانسپورٹ فیدریشن جنوبی پنجاب کی قیادت میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے پرانی سبزی منڈی سے ریلی نکالی گئی جس میں مءودی اور بھارت کے خلاف شدیدنعرے بازی کرتے ہوئے بھارتی پرچم نذر آتش کیا گیا،اس موقع پر حاجی فہیم الدین قریشی نی کہا کہ بھارت کی جانب سے نہتے مظلوم کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی شدید مذحمت کرتے ہیں ہم مءودی کو یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور اس کی عوام ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ ہے بھارت اپنے ناپاک عزائم کو اپنے تک محدود رکھے نہیں ورنہ وہ وقت دور نہیں کہ جب پاکستان بھارت کا نام اس دنیاکے نقشے سے ختم کردے گا تمام مسلم ممالک کو آج مسئلہ کشمیر پر اپنی آواز بلند کر نی چاہیے اور بھارت کی جانب سے سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم وستم پر اپناکردار نمایا کرنا چاہیے ۔ پاکستان بار کونسل نے کشمیریوں کے خلاف بھارتی اقدامات کی مذمت کے لیے آج کو ملک بھر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آج کی ہڑتال جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف دائر ریفرنس کے خلاف بھی ہو گا ۔ پاکستان بار کونسل نے آج اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کرنے کے ساتھ تمام صوبائی بار کونسلز اور بار ایسوسی ایشنز کو مکمل عدالتی بائیکاٹ کرنے کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے بازووَں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کی کال دی ہے جبکہ دونوں ایشوز پر بھرپور احتجاج کے ساتھ تمام ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشنز میں احتجاجی اجلاس بھی منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے نشتر ہسپتال میں واک ہوئی ہے ۔ جس کی قیادت نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفے کمال پاشا نے کی ۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ شرکاء نے کشمیری مسلمانوں کے حق میں نعرے بازی کی اور احتجاجی بینرز بھی اٹھا رکھے تھے ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ذاہد علی کی قیادت میں چوک نواں شہر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی اس موقع پر رانا ذاہد علی نے کہا کے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس کی جانب اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دی جائے گی اور ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ مظلوم اور نہتے کشمیریوں کا بھر پور ساتھ دیں اور مودی سرکار کو منہ توڑ جواب دیں اس موقع پر ڈیرہ محمدی اور شاہ شمس کالونی اور ممتازہ آباد کے علاقہ سے عوام نے شرکت کی جس میں بگا گجر رانا ابو بکر ملک ستار ارائیں شیخ امان ،شکیل بلوچ ، رانا سلمان زیشان ;234;رانا اعجاز کو کو غیور شاہ عمر بلوچ احمد خان ودیگر نے شرکت کی ۔ بھارت کی بدمعاشی اور ظلم کے سرائیکستان نوجوان تحریک کا چوک کمہارانوالہ پر بھر پور احتجاجی مظاہرہ ۔ مظاہرین نے روڑ بند کر کے بھارت مردہ باد ۔ مودی مردہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان کی بھر پور نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے بینر اٹھا رکھا تھا جس پر مسلم ممالک کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ بھارت کی بدمعاشی کے خلاف ایک ھو جائیں اور کشمیریوں کو آزاد کروائیں ۔ مظاہرے کی قیادت چئیرمین ایس این ٹی مہر مظہر عباس کات ۔ ملک عرفان بھٹی ۔ مہر ظفر اقبال ھراج اور حسن شہزاد بیگ نی کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ھوٰئے مہر مظہر کات نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جاٰئے ۔ جمعیت طلبہ عربیہ ضلع ملتان کے منتظم اعجاز الحق نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رغ ہے پاکستان کی بقاء کیلئے کشمیر کی آزادی بے حد ضروری ہے ہم انڈیا کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی شدید مزمت کرتے ہیں کشمیر کے مجاہدین کے جزبے جواں ہیں کشمیریوں کا دل پاکستانیوں کے دل کے ساتھ دھڑکتا ہے کشمیر فطرتاََ پاکستان کا حصہ ہے اسکی تقسیم کی تمام تر جہد رائیگاں جائے گی کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی خاموشی منافقانہ خاموشی ہے اگر کسی غیر مسلم میں آزادی کی تحریک چلتی ہے یا اپنے حقوق کی بات کرتے ہیں تو اقوام متحدہ لپک کر ان کی طرف بڑھتی ہے اور جہاں کسی مسلم ممالک کی بات کی جاتی ہے تو اس پر وہ ٹس سے مس نہیں ہوتے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت طلبہ عربیہ ضلع ملتان کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر ریلی نزد جامع العلوم معصوم شاہ روڑ میں شرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ریلی میں واجد اقبال،محمد عتیق،صفیہ اللہ،محمد ابوبکر سجاد نے بھی خطاب کیا ریلی کے اختتام پر انڈیا کے وزیراعظم کا پتلہ نذر آتش کیا گیا ۔ ومسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ممبر صوبائی اسمبلی شاہد محمود خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت کا گھناوْنا چہرہ بے نقاب ہو چکا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھارت سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے مطالبے پر فوری عمل کیا جائے ۔ ;46; بھارتی ہندو کی مرمت کرنے کی ضرورت ہے کشمیری عوام پر مظالم بند کئے جائیں پاکستانی قوم اور افواج کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک امن پاکستان کے چیئرمین اور سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے چوہدری عبدالرحمن میو ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ اور استحکام پاکستان میں ہمارا کردا ر کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا رانا طاہر رزاق ایڈووکیٹ ،ملک اللہ نواز وینس،ایڈووکیٹ،سابق صوبائی وزیر حاجی احسان الدین قریشی،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار عظیم الحق پیرزادہ،سلیم الرحمن میو،ملک عاشق بھٹہ،خورشید عباس اور محمد اشرف قریشی تھے رانا طاہر رزاق،حاجی احسان الدین قریشی،عظیم الحق پیرزادہ نے کہا کہ قوم یکجہتی کے ساتھ کشمیری عوام کے ساتھ ہے ۔ بھارتی ہندو کی مرمت کرنے کی ضرورت ہے کشمیری عوام پر مظالم بند کئے جائیں پاکستانی قوم اور افواج کشمیر کی آزادی کے لیے حکومت کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک امن پاکستان کے چیئرمین اور سربراہ خاندان گیلانیہ مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے چوہدری عبدالرحمن میو ویلفیئر ٹرسٹ کے زیراہتمام کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ اور استحکام پاکستان میں ہمارا کردا ر کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا پاکستان سنی تحریک پنجاب کے رہنما ڈاکٹر عمران مصطفی نے کہاہے کہحریت کشمیری رہنماء جب بھی پکاریں پاکستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے،حکومت جہاد کا اعلان کرے ہر ایک بچہ کشمیری بھائیں کی مدد کے لئے پہنچے گا،کشمیری مسلمانں کی نسل کشی کی منصوبہ بندی بھارت کو کئی ٹکڑوں میں تقسیم کر دے گی ۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) پنجاب کے چیف آرگنائزر علامہ محمد شفیق اللہ صدیقی البدری نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم و بربریت پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ھوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، روز اول سے ہمارا موقف ہے کہ کشمیر کے مسئلہ کو اولیت دی جائے مگر تبدیلی اور نئے پاکستان بنانے والوں نے کشمیر کو سرے سے اپنی ترجیحات سے نکال کر یکطرفہ دوستی کا کمزور اور دفاعی پوزیشن پر آغاز کیا یہی وجہ ہے کہ آج کمزور خارجہ پالیسی کو دیکھ کر بھارت اسرائیل کے ساتھ مل کر خطے کے امن کو تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے لیکن جمعیت علماء پاکستان اور پاکستان کے دین دار مسلمان اپنے وطن کے دفاع سے ہرگز غافل نہیں وہ عوامی قوت سے کفریہ سازشوں کو ناکام بنائے گی ۔ چےئرمےن مستقبل پاکستان انجےنئر ندےم ممتاز قرےشی نے کہا کہ بھارت نے کشمےر کی خصوصی حےثےت کو ختم کرکے انتہا پرستی کے تمام حدےں کراس کرلی ہےں ،مودی سرکار کا متنازعہ اقدام نہ صرف غےر قانونی عمل ہے بلکہ انسانی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے ،اقوام متحدہ سمےت دےگر انسانی حقوق کی تنظےموں کی ےہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کشمےرےوں پر ظلم و ستم کے سلسلے کو رکوانے کےلئے اپنا کردارادا کرےں کےونکہ کشمےری گزشتہ 7دہائےوں سے بھارتی ظلم و ستم برداشت کرتے آرہے ہےں ۔ ان خےالات کا اظہار بھارت سرکار کی طرف سے کشمےر کی خصوصی حےثےت ختم کرنے کے قانون پر خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کےا ۔ ۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے زیراہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے علی چوک ملتان میں مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل الحاج محمد اشرف قریشی نےکی عبدالقیوم عطاری محمد طارق شہاب ظہیرالدین بابر محمد عظیم شہاب اویس رضا قادری جاوید علی انصاری الطاف خان رانا محمد اشرف شیخ محمد سرور سخاوت حسین علی رضا محمد سلیم تسلیم کے علاوہ دیگر عہدداوں نے شرکت کی نیشنل مشاءخ کونسل پاکستان ، خواجہ محمد یار ٹرسٹ کے مرکزی چیئرمین و درگاہ حضرت گڑھی شریف کے سجادہ نشین خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام علماء مشاءخ اور سجادہ نشین متحد ہیں اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں خانقاہی نظام کو نوجوان نسل تک پہنچانے اور انہیں تصوف کی تعلیم دلانے کے لئے بھرپور کاوشیں جاری ہیں کل تک دو قومی نظریہ کی مخالفت کرنے والے آج قائد اعظم ;231; کے ارشادات کو تسلیم کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا خواجہ غلام قطب الدین فریدی نے مزید کہا کہ ملک بھر کے مشاءخ افواج پاکستان اور ریاست کے شانہ بشانہ جدوجہد کے لئے تیار ہیں ۔

وہاڑی ‘ خانیوال ‘ اوچشریف ‘ بہاولپور ‘ صادق ;200;باد ‘ خانپور ‘ رحیم یار خان ‘ بورے والا ‘ کوٹ ادو ‘ لودھراں (بیورو رپورٹ ‘ نمائندگان پاکستان ) ےونےورسٹی کالج(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

آف منےجمنٹ اےنڈ سائنسز خانےوال کے زےر اہتمام کشمےرےوں کے ساتھ اظہار ےکجہتی کےلیے واک کا اہمتام کےا گےاجس کی قےادت ڈائرےکٹر کےمپس ڈاکٹر زاہد چوہان نے کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائرےکٹر ڈاکٹر محمد سلمان ‘کوآرڈی نےٹر مہرےن عون سمےت اساتذہ او رطلباء وطالبات نے بھرپور شرکت کی ۔ ڈائرےکٹر کےمپس ڈاکٹر پروفےسر زاہدچوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انسانی حقوق کی پامالی کے باوجود تحریک آزادی کشمیر اور حق خود اداریت کے چراغ کو کشمیریوں نے اپنا لہو دے کر روشن رکھا ہوا ہے‘ بھارت کشمیر کو زیادہ دیر تک اپنا غلام نہیں رکھ سکتا، وقت گذرنے کے ساتھ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی زور پکڑتی جا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس دن کو منانے کامقصدمقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی اور اس عہد کی تجدید کرنا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کیلئے انکی ہر ممکن سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے ۔ ڈپٹی ڈائرےکٹر ڈاکٹر محمد سلمان نے کہاکہ آج تحریک آزادی کشمیر ایک فیصلہ کن مرحلے سے گزر رہی ہے اور مسلمانان ِ کشمیر کی لازوال قربانیوں کے نتیجے میں مسئلہ کشمیر ایک بار پھر ایک اہم مسئلے کی حیثیت سے عالمی منظر نامے پر ابھر کر سامنے آ گیا ہے ۔ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت کے خلاف مسلم لیگ ن کے کا رکنوں نے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی، مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی گی ۔ اپیکابہاولپورکے زیراہتمام مرکزی قیادت کی ہدایت پرکشمیری عوام سے اظہاریکجہتی اورمودی سرکار کے اقدامات کیخلاف پاکستان بھرکی طرح بہاولپور میں بھی ہندوستان مردہ باداورافواج پاکستان زندہ بادریلی نکالی جائیگی یہ ریلی ضلع کونسل سے شروع ہوکر چوک فوارہ پرختم ہوگی ۔ ریلی میں اپیکایونٹس کے علاوہ پی ڈبلیوڈی ورکرز یونین بھی شریک ہوگی ریلی کی قیادت اپیکاپنجاب کے سیکرٹری جنرل فخرالرحمن اظہرکرینگے ۔ بار ایسوسی ایشن حاصل پور نے کشمیر میں بھارتیوں کے ظلم و ستم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے صدر بار ایسوسی ایشن سید عطا اللہ شاہ بخاری ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق میں انڈین افواج نے جو ظلم و ستم برپا کیا ہوا ہے اس سے نجات دلاکرآزادی دلائی جائے انہوں نے کہاکہ اب بھی مسئلہ کشمیر مذاکرات سے حل نہیں ہو گا بلکہ ہندءوں کی مرمت سے ہو گا انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 370 سے کشمیریوں کی آزادی تحریک کو نہیں دبایا جا سکتابعدازاں ایک مذمتی قرارداد پیش کی گئی اورمطالبہ کیا گیا کہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے تقریب سے سید مظہرشاہ بخاری ایڈووکیٹ، علی رضا بسرا، عطا اللہ شاہ بخاری و دیگر نے خطاب کیا ۔ ہندو راجپوت برادری صرافہ بازار کے صدر جالو جی ،مہندر جی سوہنی ،دنیش جی ،مکیش جی نے کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سروے میں کہاکہ مقبو ضہ کشمیر کی آئینی حیثیت کی تبدیلی کی بھارتی کوشش اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، بھارتی اقدامات سے 2اٹیمی طاقتوں کے تعلقات خراب اور علاقائی سلامتی بھی متاثر ہوگی ۔ کشمیر پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہے ۔ بھارت نے مکروہ اقدامات کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، مقبوضہ وادی میں سیاسی احتجاج پر طاقت کا بہیمانہ استعمال کیا جارہا ہے جس کی اقلیتی برادری شدید مذمت کرتی ہے انہوں نے کہا کہ اقلیتی برداری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی پاکستان کی طرف دیکھنے والی ہر میلی آنکھ نکال کر رکھ دی جائے گی ہم اپنے کشمیری بھائیں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی جارحیت کی شدد مذمت کرتے ہیں جب تک ہمارے جسموں میں خون کا ایک بھی قطرہ موجود ہے ہم اپنے مظلوم بھائیوں کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے آج بھارتی افواج ظلم و بربریت کے عروج پر ہیں نہتے کشمیری مسلمان اپنی بقا کی جنگ انتہائی ہمت و حوصلے سےلڑ رہے ہیں اور پاک افواج تو مسلسل حالت جنگ میں ہے پاکستان بھر کی طرح احمدپورلمہ میں بھی افواج پاکستان کے ساتھ والہانہ یکجہتی، کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف اور شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سیٹزن ایکشن کمیٹی احمدپورلمہ کے زیر اہتمام ریلی کا انعقاد جو احمدپورلمہ رنگ محل سے میلاد چوک تک دفاع پاکستان و کشمیر پیدل مارچ ہوا جس میں تاجر، سول سوساءٹی،وکلاء فلاحی،سماجی،مذہبی،صحافتی اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندگان اور عوام نے بھرپور شرکت کرتے کی مقررین صوبائی رہنما پی ٹی آئی جام اللہ یار ولانہ غلام عباس بھٹی اویسی سابق وائس چیئرمین حافظ رانا طاہر عثمان صدر جماعت اہلسنت سید ناصر گیلانی سادات گروپ سے سید خالد محمود بخاری پی پی پی سے مشرف حسین ملانہ تحریک لبیک پاکستان مولانا جمشید احمد اویسی جماعت اسلامی راو انیس الرحمان محمدیہ اسلامک ٹرسٹ سے زوار غلام مصطفی عاصی انجمن طلباء اسلام سے راوغلام عباس نوری نیشنل پیپلز پارٹی سےراو تجمل حسین رضائے مصطفی کونسل سے حافظ محمد انور رزاقی اور صحافی راو وسیم نے خطاب کرتے ہوئے پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا اور یہ کہاکہ ہم ہر قدم پر پاک آرمڈ فورسز کے شانہ بشانہ ہیں بھارتی حکومت کا ظلم عالمی انسانی حقوق کے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔ کشمیر اسوقت بھارت کے سفاک فوجی محاصرے میں ہے کشمیریوں کے قتل عام کی تیاریاں ہیں ہ میں پوری قوت سے کشمیریوں کی پشت پر کھڑے ہونا ہوگا ابھی نہیں تو کبھی نہیں کا فیصلہ کن مرحلہ آگیا ہے اسرائیلی فارمولے کے مطابق فلسطین کی طرح بھارت کشمیر کو بھی تحلیل کر نا چاہتا ہے ہ میں دوستوں کی مشاورت سے اپنے تمام حواس اور توانائیوں کیساتھ فوری دوراندیشانہ فیصلے کرنے ہونگے ۔ معروف پارلیمنٹرین اور سینئر سیاسی رہنما سید تابش الوری تمغہ امتیاز نے کشمیر کی مخصوص حیثیت ختم کرنے سے پیدا شدہ صورت حال پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام اپنی آزادی کیلئے بہتر سال سے مسلسل حالت جنگ میں ہیں اور ہزارو ں شہیدوں سے بھرے قبرستان ان کی لازوال قربانیوں اور نا قابل یقین جذبوں کی کھلی شہادت ہیں ۔ بھارت نے کشمیر کی آئینی و قانونی حیثیت تبدیل کر کے علاقے کے امن و استحکام کو داوَ پر لگایا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت کے اس معتصبانہ فیصلے پر بھارت نواز کشمیری قیادت نے بھی شدید تحفظات اور عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ہے ۔ یہاں تک کہ مقبوضہ جموں کشمیر کی بھارت نواز سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اس فیصلے کو انڈیا کی جمہوریت میں سیاہ ترین دن قرار دے دیا ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما ماجد شہزاد چوہدری، ملک عبدالحلیم ، ڈاکٹر شاہد حنیف ، نعیم گلن ، زاہد علی خان ، ساجد انور کمبوہ ، خواجہ وقاص رفیق ، ناصر حسین چغتائی ودیگر نے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی غیر اعلانیہ جنگ تمام قومی حلقوں سے مضبوط لاءحہ عمل کی متقاضی ہے ۔ بھارتی حکومت کی طر ف سے کشمیر کو نیم خود مختاری دینے والی آئینی شق 370ختم کرنے کا اشتعال انگیز اقدام پاکستان کے لئے کھلا چیلنج ہے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمان بھارت کے جارحانہ اور معتصبانہ فیصلے پر سراپا احتجاج ہیں ان خیالات کا اظہار عوامی سیاسی سماجی و کاروباری شخصیات صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری زاہدحسین ،چوہدری شفیق الرحمن ، چوہدری ابرار حسین ، چوہدری شاہد اقبال ، چوہدری محمد حسین ، میاں محمد ارشد ودیگر نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ اشتعال انگیز اقدام اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی کھلی خلاف ورزی خود بھارت کے آئین سے واضح انحراف اور خطے کی امن و سلامتی کو خطرات کی بھٹی میں جھونکنے کی نہایت احمقانہ کوشش ہے ۔ گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پانچ ڈبلیو بی کی ہیڈ مسٹریس صغریٰ ابراہیم نے کہا کہ اقوام عالم کو کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینا چاہیئے،بھارت نہتے کشمیریوں پر بربریت بند کرے،مسئلہ کشمیر کی وجہ سے ایٹمی جنگ چھڑی تو ذمہ دار بھارت ہوگا ان خیالات کا اظہارانہوں نےگورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پانچ ڈبلیو بی میں یکجہتی کشمیر کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کشمیر یوں پر بھارت کے ظلم وستم اور بے گناہ بچوں وخواتین کی شہادت پر ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہے اور اس سلسلہ میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول پانچ ڈبلیو بی میں بھی یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ بھارت روز اول سے ہی کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑرہاہے مگرآازی کی جیالوں اور متوالوں کے جذبہ کو کم نہیں کرسکاگزشتہ چند روز سے بھارت کے مظالم میں اضافہ دیکھنے میں آیاہے،کلسٹربموں کا استعمال اور کشمیریو ں کی نسل کشی کا بازار گرم کردیا گیاہے،مقبوضہ کشمیر سے میڈیا اورغیر ملکی مبصرین کو زبردستی نکالا جارہاہے جو ایک خطرناک صورتحال کا عکاس ہے;46; پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء وسابق ممبرمیونسپل کمیٹی عبدالوحیدبھٹی کی زیرقیادت ’’پاک فوج زندہ باد‘‘ اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی لکڑمنڈی چوک سے شروع ہوئی اورشاہی روڈسے ہوتی ہوئی دعاچوک پراختتام پذیرہوئی، ریلی میں کثیرتعداد میں شہریوں نے شرکت کی، انہوں نے افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنے اورکشمیریوں سے اظہاریکجہتی والے پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے ۔ اس موقع پرعبدالوحیدبھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افواج پاکستان کے جوان ہمارے حقیقی ہیروہیں ، پوری قوم اس وقت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کسی نے اگرہمارے وطن کومیلی آنکھ سے دیکھاتواس کی آنکھ پھوڑدی جائے گی ہم افواج پاکستان کے شہداء کوبھرپورالفاظ میں خراج عقیدت اورغازیوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ، انہوں نے کہاکہ مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے ، مودی سرکار کو نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم کا حساب دینا ہوگا، عالمی برادری کو اب ہر صورت بیدار ہونا پڑے گا ۔ ڈائریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی وہاڑی کیمپس ڈاکٹر خیر الزمان نے کہا ہے کہ کشمیری مسلمانوں پر کلسٹر بم حملہ انسانیت کی تذلیل کی بدترین مثال ہے بھارت اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیر پر اپنا غیر قانونی تسلط نہیں قائم کر سکتا پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی انتظامیہ اور اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ احتجاجی ریلی کے شرکائسے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی ریلی میں جنرل سیکرٹری اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن احمد ثبات،انفارمیشن سیکرٹری مہراحمد نواز،پروفیسرخالد محمود،پروفیسر حافظ سجاد حسین،پروفیسر ڈاکٹر شاہد،یاسر اکرام،راءو زاہد،غلام محی الدین،رئیس خان،حاجی رفیق رانا سمیت کثیر تعداد میں پروفیسرز اور طلبائموجود تھے انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے ۔ اے ٹی آئی کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لئے سابق ناظم پنجاب اے ٹی آئی ملک رمضان لنگڑیال،سابق ضلعی ناظم کاشف ڈوگر، سینئر راہنما سردار وسیم ڈوگر، تحصیل چیئرمین کاشف بھٹی، تحصیل ناظم محسن کنڈ، سٹی ناظم پیر مکرم چشتی کی زیر قیادت کالج گیٹ سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں پر شدید نعرے بازی کی شرکاء ریلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیر میں جو خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور بے گناہ کشمیریوں کو انکے حق خودارادیت سے محروم کرنے کے لئے آئینی ترمیم قابل مذمت ہے جسکے خلاف اے ٹی آئی کے لاکھوں کارکنان پاک فوج کے شانہ بشانہ کشمیر کی آزادی کے لئے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں ۔ ایمان کی قوت سے جنگیں لڑی اور جیتی جاسکتی ہےں ۔ مسلح افواج بھارت کے دانت کھٹے کرنے کیلئے میدان میں نکلے تو پاکستان کا بچہ بچہ ان سے دس قدم ;200;گے ہوگا ۔ ان خےالات کا اظہار مرکز اہلحدیث کے ناظم اعلیٰ مولانا حافظ محمد اسلم حنیف نے مرکز میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں ’’کشمیر کی موجودہ صورتحال اور ہماری ذمہ داریاں ‘‘کے موضوع پر خطاب کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ دراصل بین الاقوامی سازش اور روڈ میپ کا حصہ ہے ۔ جس میں کرتار پورراہداری بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر کی ;200;زادی اور پاکستان کے دفاع کیلئے جان مال اور عزت و ;200;بروقربان کرنے کو تیار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کشمیر ایشوپر بزدلی کا مظاہر کرنے کی بجائے دوٹوک اور جارحانہ موقف اختیار کرکے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے ۔ جماعت اسلامی بہاول پور کے زیر اہتمام کشمیری مسلمانوں سے اظہار یک جہتی اور بھارتی جارحیت کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت امیر ضلع سید ذیشان اختر اور امیر شہر پروفیسر سعید احمد نے کی ریلی دفتر جماعت اسلامی سے فرید گیٹ تک نکالی گئی ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سید ذیشان اخترنے کہاہے کہ حکومت او آئی سی کا اجلاس بلا کر مسلم ممالک کی طرف سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دے ۔ حکمرانوں کو مسئلہ کشمیر کے لیے سنجیدہ اقدامات کرنا اور مذمتی بیان سے آگے بڑھنا ہوگا پاکستانی قوم کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔ ہم زندگی کے آخری لمحہ اور خون کے آخری قطرہ تک کشمیریوں کا ساتھ دیں گے ۔ قائد اعظم محمد علی جناح ;63; نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ۔ کشمیر ی تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ بھارت 70 سال سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے کی ناکام کوششیں کر رہاہے ۔ آج کشمیر میں سات سال کے بچے سے 80 سال کے بوڑھے تک جدوجہد آزادی میں شریک ہیں بھارت کنٹرول لائن پر کلسٹر بموں سے بڑی تباہی پھیلانے کی کوشش کررہا ہے ۔ بین الاقوامی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ دنیا بھر کے پاکستانی سفارتخانوں میں کشمیر کے لیے ایک الگ ڈیسک قائم کیا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر بھارت نے کشمیر سے آنے والا پانی بند کردیا تو پاکستان ریگستان میں تبدیل ہو جائے گا اور یہاں کے لاکھوں لوگ ایک بار پھر ہجرت پر مجبور ہو جائیں گا ۔ امیر شہر پروفیسر سعید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی نے عالمی برادری خاص طور پر عالم اسلام کو خبر دار کیاہے کہ بھارت کشمیر میں بڑے پیمانے پر مسلمانوں کا قتل عام کرنے جارہاہے ۔ بھارت نے کشمیر میں اپنی فوج کی تعداد بڑھانے کے ساتھ ساتھ تباہ کن اسلحہ کے انبار لگا لیے ہیں ۔ بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لیے لاکھوں ہندو;63;ں کو لا کر بسا رہاہے ۔ بھارت خطے کو آگ کی جنگ میں جھونکنا چاہتاہے ۔ بھارتی جارحیت کے خلاف اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے چیئرمین کنگ دستی گروپ میرنادر خان دستی کی قیادت میں ووکشینل ٹریننگ سنٹر ودیگر کے ہمراہ ایکاحتجاجی ریلی ریلوے چوک سے پریس کلب تک نکالی ، مظایرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے ، جن پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے ، پریس کلب کے سامنے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کنگ دستی گروپ میر نادرخان دستی نے کہا کہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظی میں بھی بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی تاریخی قانونی حیثیت ختم کرکے اسے بھارت کا حصہ ڈکلیئر کرنے پر صدائے احتجاج بلند کریں کیونکہ اس سے بڑی انسانیت کی تذلیل نہیں ہوسکتی کہ کسی قوم سے اس کی تاریخی حیثیت اور تشخص ہی چھین لئے جائیں ، مودی انتہا پسند وزیر اعظم ہے وہ جب سے اقتدار میں آیا ہے کشمیری عوام پر مظالم بڑھتے ہی جا رہے ہیں آج مقبوضہ وادی کسی جیل اور قید خانے کا نقشہ پیش کر رہی ہیں ہماری مائیں ،بہنیں ، بیٹیاں ، بچے بزرگ سب گھروں میں محصور ہیں جنہیں بری طرح ہراساں کیا جا رہا ہے بھارتی ظالم فوج نے کشمیری بچوں تک کو پیلٹ گنوں سے نشانہ بنا کر انہیں اندھا کیا، خواتین کی بے حرمتی کرتے ہوئے انہیں سڑکوں پر تشدد کا نشانہ بنایا،انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا، اخبارات اور ٹی وی چینل سب بھارتی جارحیت کو بے نقاب کرنے کیلئے متحد ہوجائیں ۔ جماعت اسلامی کوٹ ادو کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ تسلط وانسانیت سوز مظالم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی کلمہ چوک سے نکالی گئی جس میں سیاسی سماجی دینی وشہری حلقوں کے علاوہ تاجر برادری وکلاء وشہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر بھارت کے خلاف نعرے بازی کی گئی جبکہ مظاہرین نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مودی سرکار خلاف نعرے درج تھے،ریلی جی ٹی روڈ سے گزرتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچی جہاں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرگڑھچوہدری زاہد اجمل نے کہا کہ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کر رہا ہے،انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سدباب کرنا اور بھارت کی غاصب فوج کے ہاتھوں ہونے والے کشمیریوں کے قتل عام کو روکنا ہوگا، حکومت پاکستان ایک نائب وزیر خارجہ مقرر کرے جو پوری دنیا میں سفارت کاری سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے،انہوں نے کہا کہ لسٹر بموں کے استعمال سے بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت سے دور نہیں کر سکتا،وقت آگیا ہے کہ برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا کو مکمل کرنے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے استصواب رائے کرایا جائے،امیر جماعت اسلامی کوٹ ادوغلام فرید الفت نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت پر سوار جنگی جنون کا نوٹس لے،انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی طرف سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے اقدام کا عالمی برادی نوٹس لے کیونکہ کشمیری خواتین کے بچے آزادی اور حق خود ارادیت سے محروم کئے جا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کو فلسطین بنانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دے اسے دن میں تارے نظر آئیں گے ہ میں اپنی بہادر مسلح افواج پر فخر ہے جلد کشمیر بھارت کے تسلط سے آزاد ہوکر رہے گا،صدر کشمیر کمیٹی جماعت اسلامی کوٹ ادو محمد شفیق اظہرنے کہا ہے کہ اقوام متحدہ بھارت پر سوار جنگی جنون کا نوٹس لے،محمد کاشف نواز ممبر کشمیر کمیٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان ایک نائب وزیر خارجہ مقرر کرے جو پوری دنیا میں سفارت کاری سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرے کیونکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور اسی میں پاکستان کی بقا ہے،مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جس سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے ۔ بھارتی جارحےت سے مظلوم کشمےرےوں کی آ زادی کی تحرےک نہےں دبائی جا سکتی کشمیری اپنے خون سے آزادی کی تحرےک رقم کر رہے ہےں کشمیر آزاد ہو کر رہے گا ۔ ان خےا لات کا اظہار اخبار فروش ےونین کے صدر محمد اسلم صدیقی جنرل سےکرٹری گلزار کامران،محمود الرحمن تبسم اور غلام عباس شاہ نے اپنے بےان مےں کیا انہوں نے کہاکہ کشمیرےوں کے دل پاکستانےوں کے ساتھ دھڑکتے ہےں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر میں نہتے مسلمانوں کا خونی کھیل اور مظلوم کشمیریوں کا قتل عام فوری بند کرے ۔ حکومت پاکستان اور عالمی طاقتیں مظلوم کشمیریوں پر ظلم کا فوری نوٹس لیں ۔