ہائیکورٹ ملتان بینچ ‘ چیف ایگزیکٹو ;200;فیسر پاور اسٹیشن کو ;200;ج ملازمین کی تنخواہیں ادا کرنیکا حکم

ہائیکورٹ ملتان بینچ ‘ چیف ایگزیکٹو ;200;فیسر پاور اسٹیشن کو ;200;ج ملازمین کی ...

ملتان ( خبر نگار خصو صی) ہائی کورٹ ملتان بنچ نے جینکو تھرمل پاور سٹیشن کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کو حکم دیا ہے کہ وہ عدالت عالیہ کے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے آج تنخواہوں کی ادائیگی کریں ۔ فاضل عدالت میں تھرمل پاور اسٹیشن مظفرگڑھ کے دو ملازمین ثاقب منیر اور فواد خان نے وکیل سید مزمل حسین بخاری کے ذریعے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے انہیں بحال کرنے اور ان کے واجبات ادا کرنے کا حکم دیا تھا مگر ان کے احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوا اور انہیں سابقہ تنخواہیں میں بھی ادا نہیں کی جا رہی ہیں جب عدالت نے لاء آفیسر سے استفسار کیا کہ سی ای او تھرمل پاور سٹیشن عدالت میں پیش کیوں نہ ہوئے تو لاء آفیسر نے عدالت کو بتایا کہ وہ سرکاری کام سے اسلام آباد گئے ہوئے ہیں جس پر فاضل عدالت نے حکم دیا کہ آج جمعرات 8 اگست تک واجبات ادا کردیے جائیں اور عدالت عالیہ کے حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جائے ۔

حکم ‘ تنخواہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...