حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ‘ سمیع ا;203; چوہدری

  حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے ‘ سمیع ...

بہاول پور(بیورورپورٹ)نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

خوراک سمیع اللہ چوہدری نے ببدرشیر میں فلڈ لاءٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب میں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بدر شیر کے نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں ۔ کہ صحتمندانہ سرگرمیاں صحت مند جسم بنانے میں اپنا کرداراداکرتی ہیں تو صحت مند جسم میں صحتمند دماغ پرورش پاتے ہیں اور صحتمنددماغ صحتمندمعاشرہ ترتیب دیتے ہیں ۔ انہوں نے نوجوانوں کی تعمیروترقی کے لئے ہرممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ تحریک انصاف کے رہنما قیوم اعظم خاں ترین نے کہاکہ صحتمندانہ سرگرمیاں معاشرہ کی اصلاح کا ایک طریقہ کار ہے ۔ بدر شیرکے نوجوانوں کا کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاداحسن اقدام ہے ۔ گراءونڈز آبادکرنا درحقیقت ہسپتالوں کو ویران کرنے کا طریقہ سمجھا جاتاہے ۔ تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو بہترین مواقع اور ان کی صلاحیتوں کو ملک و علاقہ کی تعمیر وترقی کے لئے استعمال کریں گے ۔ اس موقع پر کھلاڑیوں اور علاقہ کے عوام کی ایک بڑی تعدادموجود تھی ۔

سمیع ا;203;

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...