پلانٹ فارپاکستان‘ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں شجرکاری مہم کا افتتاح

پلانٹ فارپاکستان‘ لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں شجرکاری مہم کا افتتاح

 ملتان ( خبر نگار خصو صی) لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے سینئر جج مسٹر جسٹس محمد امیر بھٹی اور مسٹر جسٹس محمد وحید خان نے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

اور بنچ کے لان میں پودے لگائے۔ پلانٹ فار پاکستان مہم کے سلسلہ میں ڈپٹی اٹارنی جنرل لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ مہر ضمیر حسین سنڈھل، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل چوہدری ذوالفقار علی سندھو، انچارج(ڈی جی پی)محمد عبدالودود، جنرل سیکرٹری ہائی کورٹ ملتان بار میاں ارشد وقاص چھجرا، ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ محمد اکرم شیخ، اسسٹنٹ رجسٹرار جوڈیشل محمد شاہد حسین، نائب صدر ہائی کورٹ ملتان بار محمد ساجد ایزدی، فنانس سیکرٹری میاں حق نواز کنہوں اور چیف کنزرویٹر فاریسٹ سید محمد اجمل نے بھی پودے لگائے۔بعدا زاں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ کے ججز اور لاء  افسران شریک تھے۔اس موقع پر ملکی سلامتی و خوشحالی اور شجر کاری مہم کی کامیابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

شجرکاری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...