وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کی کھلی کچہری سیاسی دکانداری قرار

وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کی کھلی کچہری سیاسی دکانداری قرار

ملتان (سپیشل رپورٹر) کنٹونمنٹ بورڈ ملتان انتظامیہ کی جانب سے کھلی کچہری آئندہ ماہ ستمبر 2019 کے پہلے ہفتے میں ہوگی۔ کھلی کچہری میں  چیف ایگزیکٹو عارف عثمان شہریوں کی(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

 شکایات سنیں گے، کنٹونمنٹ بورڈ ملتان کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلز میں مختلف اخبارات میں ہونے والی خبر جس میں بتایا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ آفیسر مصروفیت کی وجہ سے کچہری میں  نہیں  آسکے کی تردید کی ہے۔ پریس ریلز میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ کھلی کچہری کا وقت صبح 10بجے سے 11بجے تھا لیکن کوئی بھی شکایت کنندہ وہاں نہیں  پہنچا جس پر ایگزیکٹو آفیسر بھی وہاں نہ پہنچے، 10بجکر 45 منٹ کے بعد تین شکایت کنندہ کھلی کچہری میں  پہنچے جن کے مسائل اسسٹنٹ سیکرٹری کنٹونمنٹ بورڈ نے سنے بعدازاں ایگزیکٹو آفیسر نے شکایات کے ازالہ کیلئے احکامات جاری کئے۔جبکہ وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ کی طرف سے منگل کے روزخودساختہ لگائی گئی کھلی کہچری ان  کے لئے زبردست تنقیدکاباعث بن گئی ہے کینٹ کے تاجربرادری،شہری اورسماجی حلقوں کی طرف سے اسے سیاسی دکانداری کہاجارہاہے،تفصیل کے مطابق کھلی کہچری لگاناکنٹونمنٹ ایگزیکٹوآفیسرکی صوابیدید ہے کیونکہ کینٹ بورڈ کے مسائل حل کرنے کی اتھارٹی ہی کینٹ کے رہائشیوں کے مسائل سن سکتی ہے بطورمنتخب نمائندہ کے وائس پریذیڈنٹ یاکینٹ بورڈکے منتخب ممبران اپنے حلقوں کے مسائل یاان میں ترقیاتی کاموں کی تجاویزتیارکرکے کینٹ بورڈانتظامیہ سے فنڈزکااجراکرواسکتے ہیں منگل کے روزسی ای اونے کھلی کہچری کادن 10سے11بجے کے دوران کھلی کہچری کاانعقادکرناتھاتاہم سائلین کی کم تعداداوردیگرمصروفیت کی بناپرسی ای اوکچھ تاخیرسے کھلی کہچری کے لئے پہنچے ا س دوران وائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈطارق نیازنے اپنے سیاسی کارکنوں کواکٹھاکرکے نہ صرف کھلی کہچری لگالی بلکہ باقاعدہ فوٹوسیشن بھی کرواڈالا۔اس سلسلہ میں ممبرکنٹونمنٹ بورڈسعیدمونی کاکہناہے کہ جولائی میں سی ای اوکی طرف سے کھلی کہچری کاانعقادکیاگیاتھاجس کابہت ہی اچھارزلٹ آیا۔شہریوں نے خوداپنے مسائل پیش کئے جوحل بھی ہوئے کھلی کہچری کامطلب ہوتاہے ادھرمسلہ سناادھراس شکائت پرانصاف فراہم کردیاوائس پریذیڈنٹ انصاف فراہم کرنے والی اتھارٹی نہیں ہیں انہوں نے غلط کیا۔اسی طرح کینٹ کے دیگرحلقوں کی طرف سے بھی وائس پریذیڈنٹ کی کھلی کہچری کوتنقیدکانشانہ بنایاجارہاہے۔

کھلی کچہری

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...