ایم ڈی اے،خاتون افسر کو ہراساں کرنے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامز،رانا حسان معطل
ملتان (سپیشل رپورٹر) ایم ڈی اے کی ایس ڈی او ندا فاطمہ کی طرف سے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر دی جانے والی درخواست پر ایم ڈی اے نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامرز رانام(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)
حسان کو معطل کردیاہے جبکہ ندا فاطمہ کے کمرے سے چوری ہونے والے سامان بارے بھی انکوائری کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ندا فاطمہ نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر درخواست دی تھی کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر رانا حسان نے وائس چیئرمین ایم ڈی اے ممتازقریشی کو آفس دینے کے لئے نہ صرف انکا آفس خالی کروانے کے لئے ہراساں کیا بلکہ اس کے آفس سے ضروری سامان بھی چرالیا گیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ اس دی جانے والی درخواست پر وفاقی حکومت نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ایم ڈی اے حکام کو فوری کارروائی کا حکم دیا تھا۔