رحیمیارخان‘ شہربھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت‘ مسائل میں اضافہ

رحیمیارخان‘ شہربھر میں قربانی کے جانوروں کی فروخت‘ مسائل میں اضافہ

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)عیدالاضحی کے قریب آتے ہی گلی محلوں میں غیر قانونی طور پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت عروج پر پہنچ گئی۔ شہر بھر میں غیر قانونی قربانی کے جانوروں کے سیل پوائنٹ بن چکے ہیں۔ دفعہ 144 کے نفاذ کے باوجود ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں عوام(بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

 کی سہولت کے لئے مختلف مقامات پر عارضی مویشی منڈیاں قائم کر دینے کے باوجود شہر بھر میں غیر قانونی سیل پوائنٹس قائم ہو چکے ہیں جن پر قربانی کے جانوروں کی غیر قانونی خریدوفروخت جاری ہیں جبکہ بیوپاری 2سے زائد بکرے اور گائے وغیرہ لے کر چلتے پھرتے فروخت کرتے نظر آرہے ہیں۔ قربانی کے جانوروں کے لئے مختص کئے گئے عارضی سیل پوائنٹس کے علاوہ قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت میونسپل کمیٹی کے عملے کی ملی بھگت سے کی جارہی ہے جبکہ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر قانونی جانوروں کی خریدوفروخت پر دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت پابندی عائد ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...