پانی کی سطح بلند،چناب میں فلڈ وارننگ لیہ،دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا آج سروے

پانی کی سطح بلند،چناب میں فلڈ وارننگ لیہ،دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا آج ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان‘ لیہ‘ چوک اعظم (سپیشل رپورٹر‘نمائندہ پاکستان‘ نامہ نگار) بھارتی پنجاب اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے نتیجہ میں دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی مرالہ کے مقام پر نچلے درجہ کا سیلاب آگیا،فلڈ فور کاسٹنگ ڈویثر ن کی جانب سے دریائے چناب(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)


 میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی۔اس ضمن میں بھارتی پنجاب اور بالائی پنجاب کے علاقوں میں مون سون کی موسلا دھار بارشوں کے نتیجہ میں دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر نچلے درجہ کا سیلاب  آگیا ہے محکمہ آبپاشی کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ شب دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 64ہزار681کیوسک ریکارڈ کی گئی جو کہ بتدریج بلند ہورہی ہے۔مذکورہ صورتحال کے پیش نظر فلڈ فورکاسٹنگ ڈویثرن کی جانب سے دریائے چناب میں فلڈ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ملتان کے بیشتر علاقوں میں موسلا دھار بارش،نشیبی علاقے ڈوب گئے،بارش کے ساتھ ہوا چلنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔اس ضمن میں گزشتہ سہ پہر ملتان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے اس ضمن میں مذکورہ بارش کے نتیجہ میں نشیبی علاقے ڈوب گئے جبکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ موسمیات کے مطابق ان علاقوں میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ محکمہ موسمیات نے آج مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ ضلع لیہ میں سیلابی صورت حال اور دریائی کٹاؤ کے جائزہ کے لیے صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات میاں خالدمحمود 25کو ضلع لیہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے جس کے دوران ڈی سی کمپلیکس میں ساڑھے تین بجے اُن کی صدارت میں جائزہ اجلاس منعقدہوگااور اس سلسلے میں دریائی کٹاؤ سے متاثرہ علاقوں کا سروے بھی متوقع ہے۔