وولٹیج کی کمی بیشی‘ میلسی میں کسان اتحاد کا میپکو کیخلاف آج احتجاجی دھرنا
ملتان ( نیوز رپورٹر) میپکو کے آپریشنل و فیلڈ افسروں اور ملازمین کی ناقص کارکردگی کے باعث شجاع آباد، سکندرآباد، جلالپور پیروالا اور علی پور سادات میں وولٹیج کی کمی کے باعث ٹیوب ویل کی موٹریں بڑی تعداد میں جل گئیں۔ کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ فصلوں کیلیے پانی نہ ملنے کی وجہ سے کاشتکار، کسان کو کروڑوں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)
روپے کے مزید نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شجاع آباد اور جلال پور پیروالا کے کاشتکاروں اور کسانوں کے مطابق دیہی (رورل) فیڈرز پر گزشتہ دو ماہ سے وولٹیج 220 کے بجائے 120 کلوواٹ آرہے ہیں۔ میپکو کے جنرل منیجر ٹیکنیکل سمیت تمام متعلقہ افسروں کو درخواستیں دی گئیں لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر اور جنرل منیجر ٹیکنیکل ایکسئین اور سی بی اے یوین کے افسروں کے مابین صلح کیلیے شجاع آباد آسکتے ہیں لیکن سسٹم کی چیکنگ اور سسٹم کی اپ گریڈیشن کو نہیں دیکھا جبکہ ہزاروں صارفین حبس اور گرمی کے ساتھ ساتھ فصلوں کی تباہی کا شکار ہیں۔
میلسی(نمائندہ پاکستان)دوماہ سے مسلسل وولٹیج کی کمی بیشی پرواپڈاکے خلاف آج واپڈا دفتر کے سامنے کسان اتحادکے پرامن احتجاجی دھرنے میں مرکزی انجمن تاجران بھرپورشرکت کرے گی۔ان خیالات کااظہار مرکزی انجمن تاجران کے صدر شیخ محمدسلیم نے میڈیاسے دوران گفتگوکیاانہوں نے کہاکہ مسلسل دوماہ سے وولٹیج کی کمی بیشی سے(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)
لاکھوں روپے مالیت کاالیکٹرونکس کاسامان جل چکاہے اورلاکھوں روپے کا کاروباری نقصان ہوچکاہے جبکہ وولٹیج کی کمی بیشی کے باعث ہیوی مشینری،ٹیوب ویل،اے سی،ڈونکی پمپ،فریج،ائیرکولر،پنکھے نہ چلنے کے باعث کاروبار،زراعت،ملیں،فیکٹریوں کاکاروبارتباہ اورگھریلومکینوں کاسکون غارت ہوکررہ گیاہے مسلسل عوامی شکایات پربھی واپڈافسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جس کی وجہ سے وولٹیج کی کمی سلسلہ بدستور برقرارہے جس کے خلاف زراعت کی تباہ حالی کاشکارکسان اتحادتحصیل صدر مہرمحمداکمل کی زیرقیادت آج گرڈاسٹیشن کے سامنے پرامن احتجاجی دھرنادے گاجس میں مرکزی انجمن تاجران کے رہنماوٗں مشیخ محمدنعیم پاشا،راوٗ ریاض حسین،راوٗتسلیم رضا،چوہدری وسیم طور سمیت تاجروں کی کثیرتعداد بھرپورشرکت کرکے کسانوں سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے اپنااحتجاج ریکارڈکروائے گی انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ پرامن احتجاجی دھرنے میں شرکت کرکے اپنااحتجاج ریکارڈکروائیں۔