آبادی پر قابو پانے کیلئے آگاہی مہم موثر بنانے کا حکم

آبادی پر قابو پانے کیلئے آگاہی مہم موثر بنانے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) حکومت پنجاب نے صوبہ بھرمیں بڑھتی ہوئی آبادی کوکنٹرول کرنے کے لیے آگاہی مہم مؤثربنانے کاحکم دیاہے‘ اس سلسلہ میں متحرک این جی اوزکوبھی آگے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

لایاجائے گا۔تمام ضلعی حکومتوں کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہاگیاہے کہ چھوٹے خاندان کے پیغام کوہرسطح پرفروغ دیاجائے اورماں وبچے کی صحت برقراررکھنے کے لیے بہبودآبادی پروگرام کوگھرگھرپہنچایاجائے‘ تعلیمی اداروں میں سیمینارزکے علاوہ شہریوں تک معلوماتی لٹریچرپہنچایاجائے اورمقاصدکے سوفیصدحصول کے لیے علماء اوراین جی اوزکی شرکت بھی یقینی بنائی جائے‘ ضلعی حکومتیں ماہانہ بنیادوں پررپورٹس بھجوائیں اورکسی قسم کی غفلت کامظاہرہ نہ کریں حکومتی احکامات پرضلعی حکومت نے عملدرآمدکے لیے متعلقہ حکام کوآگاہ کردیاہے۔