بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے موضوع پر سیمینار

بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کے موضوع پر سیمینار

 بہاولپور(بیورو رپورٹ‘ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری  اور پاکستان سٹاک ایکسچینج کے باہمی اشتراک سے "سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری " کے مو ضوع پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد بہاولپور چیمبر کے آڈیٹوریم میں کیا گیا جس میں بہاولپور چیمبر کے صدر مبشر حسین، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی، پاکستان سٹاک ایکسچینج (PSX)لاہور کے ریجنل ہیڈ سرمدحسین، اسسٹنٹ منیجر آپریشن نصیر(بقیہ نمبر20صفحہ12پر)

 جاوید، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ملتان کی ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار آف کمپنیز ملتان فو زیہ پروین اور دیگر اراکین چیمبر شریک ہوئے۔ PSX کے ریجنل ہیڈ سرمد حسین نے سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے اورنقصانات سے بچنے اور منافع حاصل کرنے کے بارے میں مکمل تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ PSX نے مکمل منصوبہ بندی کر رکھی ہے کہ وہ دنیا کی دوسری بڑی سٹاک مارکیٹوں کے ہم پلہ یا ان سے اوپر تیز اور موثر کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بنے۔ انہوں نے بتایا کہ PSXمیں دنیا کی دوسری مارکیٹو ں کے مقابلے میں فعالی اور عملی صلاحتیں موجود ہیں اور PSXکا بنیادی مقصد سرمایہ کاروں کو محفوظ، قابل بھروسہ، موثراور تسلسل کے ساتھ کاروبار کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں وہ مختلف کمپنیوں اور سیکیورٹیز کے حصص کی خریدو فروخت کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ افراط زر سرمایہ کاری کا سب سے بڑا دشمن ہے کیونکہ افراط زر جب بڑھتا ہے تو بینکوں کے شرح سود میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ PSXمیں طویل مدتی سرمایہ کاری کرنا بہترین انوسٹمنٹ ہے اور سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرکے آپ اپنا کاروبار بہت طویل عرصے تک چلا سکتے ہیں جبکہ یہاں آپ بروکر کی مشاورت کے بغیر منافع حاصل نہیں کر سکتے اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شیئرز کی خرید و فروخت کب کتنے اور کس وقت کرنی چاہیے اور ان شیئرز کو کس وقت فروخت کر دینا چاہیے تاکہ سرمایہ کار کو معقول منافع حاصل ہو سکے۔SECPملتان کی ایڈیشنل جوائنٹ رجسٹرار آف کمپنیز فوزیہ پروین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی بھی کاروبار میں سرمایہ کاری کرتے وقت اس بات کا خیال رکھا جائے کہ متعلقہ کمپنی کی قانونی حیثیت کیا ہے اور کیا وہ کمپنی رجسٹرڈ ہے یا نہیں اور اس کمپنی کے کاغذات کو بغور پڑھیں تاکہ مکمل معلومات حاصل ہوسکیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرمایہ کاری کرتے وقت ہوم ورک اور مارکیٹ ریسرچ خود کریں اور بہت زیادہ منافع کی لالچ میں نہ آئیں۔ اس سے پہلے بہاولپور چیمبر کے صدر مبشر حسین نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے پروگرام میں آنے والے تمام مہمانوں اور اراکین چیمبر کو خوش آمدید کہا اور آگاہی سیشن کے انعقاد پر پاکستان سٹاک ایکسچینج لاہور کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور انہوں نے اس بات کی امید ظاہر کی کہ اس اہم اور مفید و معلوماتی سیشن کے انعقاد سے سرمایہ کا ر یقینی طور پر مستفید ہونگے۔سیشن کے آخر میں بہاولپور چیمبر اور PSXکے مابین مفاہمتی یاد داشت پر دستخط بھی کیے گئے اور PSXکی جانب سے صدر چیمبر کو سوینئر بھی پیش کیا گیا۔

سیمینار

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...