ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف حرم گیٹ چوک پرتاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

ظالمانہ ٹیکسوں کیخلاف حرم گیٹ چوک پرتاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

 ملتان ( نیوز رپورٹر)   چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان کے زیر اہتمام ایف بی آر کی جانب سے لگائے گئے ظالمانہ ٹیکسز چوک حرم گیٹ پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے چیئرمین احتشام الحق, صدر ظفر اقبال صدیقی, جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری،مرزا ا(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

عجاز علی نے کی, جبکہ خواجہ فاروق،رانا اسلم،رفیق چوہان،سلیم اعوان،عاصم شریف بٹ،خواجہ یاسر اشفاق،شیخ سہیل اصغر،اسلم سعید بٹ سمیت نشاط روڈ،اندرون حرم گیٹ،شو مارکیٹ،حرم گیٹ پاکگیٹ،لوہا مارکیٹ،پرانی سبزی منڈی کے تاجر بھی شریک تھے احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ظفر اقبال صدیقی اور احتشام الحق کا کہنا تھا کہ سالانہ 2 فیصد ٹرن اوور کسی صورت قبول نہیں,0.2 فیصد ٹیکس لگایا جائے, ایف بی آر کی جانب سے لگایا گیا فکس ٹیکس بھی ہم نہیں مانتے تاجروں کی مشاورت سے فکس ٹیکس کا مسودہ بنایا جائے. شناختی کارڈ لیکر مال لینا اور دینا تاجروں کے لئے ممکن نہیں, کراچی تا خیبر کے تاجر اس پابندی کو مسترد کر چکے, حکومت تاجروں سے مذاکرات کرے ورنہ 15 اور 16 اگست کو ملتان سمیت ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہوگا۔

احتجاج

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...