نشتر ہسپتال شعبہ ایمرجنسی‘ سٹی سکین‘ ایکسرے مشین خراب‘ مریض پریشان

نشتر ہسپتال شعبہ ایمرجنسی‘ سٹی سکین‘ ایکسرے مشین خراب‘ مریض پریشان

 ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی کی سٹی سکین اور ایکسرے مشینیں دونوں خراب ہوگئی ہیں۔جسکی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ نشتر ہسپتال کے شعبہ ایمرجنسی میں گزشتہ دو دنوں سے سٹی سکین مشین اور ایکسرے مشین خراب پڑیں ہیں۔مریضوں کو وارڈ نمبر تیرہ میں بھیجا جارہا ہے۔جسکی وجہ مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے مذکورہ صورت حال پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...