2قتل،حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق،لڑکی نوجوان کی خودکشی

2قتل،حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق،لڑکی نوجوان کی خودکشی

ملتان‘ شاہ جمال‘ وہاڑی‘ لودھراں‘ دائرہ دین پناہ‘ ماچھیوال‘ اڈا پل 14(وقائع نگار‘ نمائندگان پاکستان) دو قتل‘ حادثات میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق‘ لڑکی اورنوجوان کی خودکشی ملتان سے وقائع نگار کے مطابق  گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خاتون نے کالا پتھر پی کر زندگی کا خاتمی کرلیا۔معلوم ہوا ہے روہیلانوالی کی رہائشی ارشاد بی بی کی شادی کو کچھ عرصہ گزرا تھا۔شوہر یامین اکثر اوقات گھر میں جھگڑا کرتا رہتا تھا۔گزشتہ روز بھی گھر میں لڑائی ہوئی۔جس(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

 پر مذکورہ خاتون نے کالا پتھر پی خود کشی کر لی۔اور دم توڑ گئی۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ہے۔ شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق وکیل کے باغ میں ملازم پچاس سالہ شخص دن دہاڑے ذبح۔معروف وکیل مہر تنویر احمد جا نگلہ کے باغ شاہ جمال سے ملحقہ بستی عاربی میں ملازم  بستی جڑھ کا رہائشی پچاس سالہ بشیر احمد عرف مکھڑاں کو دن دہاڑے نا معلوم افراد نے جن کی تعداد معلوم نہ ہو سکی تیز دھار آلہ سے حملہ کر کے گردن کاٹ دی جو کہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ورثاء  نے کسی پر کوئی الزام نہ لگایا ہے پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیئے ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ منتقل کر دی ہے تا ہم ایس ایچ او تھا نہ شاہ جمال نے پوچھنے پر بتایا کہ کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔وہاڑی سے سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار کے مطابق نجی ہاوسنگ سوسائٹی ممتاز گارڈن کے قریب نامعلوم افراد نے 4 بچوں کے باپ کو مبینہ طور پر قتل کردیلا 14 گھنٹے گزرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی ورثاء کا وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ واقعات کے مطابق نواحی گاؤں 47ڈبلیو بی کا رہائشی صفت الحسن ریکوری کر کے گھر واپس آرہا تھا کی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے قریب نامعلوم افراد نے اسے مبینہ طور پراینٹوں کے وار کر کے قتل کردیا والدین کو اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا مقتول کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹے کو نامعلوم افراد نے تشدد کر کے قتل کیا ہے مقتول صفت الحسن چار بچوں کا باپ ہے وزیر اعلی پنجاب فوری نوٹس لیں اور ملزمان کو گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے۔ دائرہ دین پناہ سے سے نامہ نگار کیمطابق رکشہ کا ٹائر پھٹنے سے رکشہ بے قابوہوکر درخت سے جا ٹکرایا۔ رکشہ ڈرائیور سمیت نوجوان جاں بحق۔2 خواتین اور ایک بچہ شدید زخمی۔ہسپتال داخل۔۔تفصیل کے مطابق دائرہ دین پناہ کے نواحی محلہ عید گاہ چاہ نرالی والا کے رہائشی علی محمد آرائیں المعروف ابراہیم ہوٹل والا کا 35 سالہ بیٹا خلیل احمد اپنی بیوی،بھابھی اور 5 سالہ بیٹا ابو بکر کے ہمراہ رکشہ پر سوار ہوکر پیر جگی شریف جارہا تھے کہ راستہ میں رکشہ کا ٹائر پھٹنے سے تیز رفتار رکشہ درخت سے جا ٹکرایا جس سے رکشہ ڈرائیور کالو سمیت 35 سالہ خلیل آرائیں موقعہ پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خلیل کی اہلیہ،بھابھی اور5سالہ ابوبکرشدیدزخمی ہوگئے جنہیں تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرادیاگیا۔وہاڑی‘ ماچھیوال سے سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار کے مطابق  پولیس تھانہ ماچھیوال کی حدود چک نمبر 567ای بی میں نوجوان شخص نے خودکشی کرلی واقعات کے مطابق پولیس تھانہ ماچھیوال کی حدود چک نمبر 567ای بی کے رہائشی شہزاد نامی نوجوان نے گھر میں چھت کے ساتھ گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی پولیس تھانہ ماچھیوال نیاطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور پولیس کارروائی شروع کردی پولیس ذرائع کے مطابق مرنے والا کا ذہنی توازن درست نہ ہے۔اڈا پل چودہ سے نامہ نگا ر کے مطابق  چکنمبر 102دس آر میں شہزاد نامی ملزم نے 40 سالہ شخص کا گلا کاٹ دیا۔زخمی شخص کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا تفصیل کے مطابق جہانیاں کے نواحی گاؤں 107 دس آر کا رہائشی  محمد رمضان جو مسجد کے باہر چنے فروخت کرتا ہے محمد رمضان چک نمبر 102 کی جامع مسجد اہلحدیث میں نماز پڑھ کر سورہا تھا کہ اسی گاؤں کے رہائشی محمد شہزاد نے تیز دھار آلہ سے اس کا گلا کاٹ دیا, جسے شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا, زخمی محمد رمضان نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مسجد میں اس سے بد فعلی بھی کی,ڈی پی او خانیوال اسد سرفراز نے واقعہ کا نوٹس لے کر فوری کاروائی کا حکم دے دیا.

قتل‘ حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...