انگلش لینگوئج پروگرام سے 16 ہزار طالبعلم مستفید ہوچکے، امریکی قونصلیٹ 

  انگلش لینگوئج پروگرام سے 16 ہزار طالبعلم مستفید ہوچکے، امریکی قونصلیٹ 

لاہور(سٹی رپورٹر) شعبہ اسٹیٹ یو ایس اے، جامعہ نعیمہ، پنجاب ورکرزویلفئیربورڈاور لائف (لاہور انسٹی ٹیوٹ آف فیوچر ایجوکیشن) کے تعاون سے Access انگلش لینگوئجز پروگرام کے اوپننگ سیشن کا آغاز گزشتہ روز لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں کردیا گیا۔ اس موقع پر امریکن قونصلیٹ مس کولن کرنویلگی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پروگرام دراصل کامیابی کا دوسرا نام ہے۔ جس سے تعلیم نظام میں مزید بہتر آئے گی۔پاکستان میں اس وقت تقریباً سولہ ہزار طالب علم اس پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں جو کہ خوش آئند امر ہے۔ انہوں کا کہنا تھا کہ انگریزی زبان ایک ٹول ہے جس کی مدد سے دنیا بھر میں اپنی عملی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھے جاسکتے ہیں اور اپنی قابلیت کا لوہا با آسانی منوایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر گزشتہ دوسالوں میں انگلش لینگوئجز پروگرام مکمل کرنے والے طالب علموں میں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر اسلامی نظریاتی کونسل کے ممبر اور جامعہ نعیمیہ کے سربراہ راغب نعیمی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انگریزی زبان پر عبور حاصل کرکے پاکستان کا ہر طالب علم بالخصوص مدارس کے طالب علم اپنی بات کو دنیا بھر میں پھیلاسکتے ہیں اس لحاظ سے یہ پروگرام انتہائی اہمیت کا حا مل ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے اسے سیکھنا اور دنیا میں اپنی محنت اور قابلت منوانے سے پاکستان کا نام روشن ہوگا جس کیلئے وقت کی ضرورت کو سمجھنا اور انگریزی زبان سیکھنا ہر کسی کیلئے اہم ہے۔ یہ اس لیے بھی ضروری ہے کہ ہم عالم منظر نامے کو سمجھ کر اپنا موقف دنیا کے سامنے رکھیں اور انہیں سمجھا سکیں۔جبکہ اس موقع پر پبلک افئیرز آفیسر یو ایس قونصلیٹ لاہور جیریڈ ینسی،انگش۔پروگرام مینجر یو ایس قونصلر لاہور محمد اقبال،ریکٹر جامعہ نعمیہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی،پرنسل جامعہ سراجیہ نعیمہ مسز نبیرا عندلیب، پنجاب ورکرز بورڈ کے ممبرز محمد صدیق،محمد ارشد عامر اورڈاکٹر آصف جبکہ لائف کے چیف ایکزیکٹو آفیسر عبدالماجد خان رانا سمیت مذکورہ تعلیمی اداروں کے 250 طلبہ وطالبات نیاس تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والے طلبہ میں سرٹیفیکیٹ اوربیگز تقسیم کییگئے۔ طالب علموں نے پروگرام کی مناسبت سے ٹیبلو شو بھی پیش کیے جسے حاضریں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔واضح رہے Accessپروگرام کے کے تحت امریکن قونصلت کی معاونت سے طلبہ کو۔انگریزی زبان کے کورسز کروائے جائیں گے جو مسقبل میں طلبہ کی تعلیم کے حصول میں کارآمد ثابت ہوں گے۔

انگلش  پروگرام

مزید : صفحہ آخر


loading...