آرٹیکل 370کے خاتمے کا مقصد کشیدگی میں کمی،بھارت نے کچھ انوکھا نہیں کیا

    آرٹیکل 370کے خاتمے کا مقصد کشیدگی میں کمی،بھارت نے کچھ انوکھا نہیں کیا

،نئی دہلی میں اماراتی سفیر نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر احمد البنا نے کہا ہے کہ ریاستوں کی تنظیم نو آزاد ہندوستان کی تاریخ میں کوئی انوکھا واقعہ نہیں، اس کا مقصد علاقائی کشیدگی کو کم کرنا اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، امید ہے ہندوستانی حکومت کے اس فیصلے سے ریاست جموں و کشمیر کیساتھ ساتھ لداخ کے عوام کی معاشرتی اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سفیر ڈاکٹر احمد البنا نے متحدہ عرب امارات نے ریاست جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی آئین کے آرٹیکل 370کے کچھ حصوں پر عمل درآمد نہ کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھارتی پارلیمنٹ میں جموں و کشمیر تنظیم نو کے بل کا بھی جا ئزہ لیا ہے جس کا مقصد آرٹیکل 370کی جگہ لداخ اور ریاست جموں و کشمیر کی تشکیل کے بعد یہ بھارت کے دو نئے مرکزی  حصے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ریاستوں کی تنظیم نو آزاد ہندوستان کی تاریخ میں کوئی انوکھا واقعہ نہیں ہے اور اس کا مقصد علاقائی کشید گی کو کم کرنا اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے ریاست جموں و کشمیر سے متعلق اس تازہ ترین فیصلے کو ایک داخلی معاملہ کے طور پر دیکھا جس کو ہندوستانی آئین نے متعین کیا تھا۔ سفیر ڈاکٹر احمد البنا نے امید ظاہر کی کہ ہندوستانی حکومت کے اس فیصلے سے ریاست جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ کے عوام کی معاشرتی اور معاشی صورتحال اور بہتری کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا ہمیں توقع ہے کہ ان تبدیلیوں سے معاشرتی انصاف اور سلامتی اور لوکل گورننس میں لوگوں کا اعتماد بہتر ہوگا اور مزید استحکام اور امن کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

 اماراتی سفیر

مزید : صفحہ آخر


loading...