کشمیر ہمارا ہے اورہمارا رہے گا، چودھری پرویزالٰہی

  کشمیر ہمارا ہے اورہمارا رہے گا، چودھری پرویزالٰہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ساہیوال(بیورو رپورٹ) چو ہدری پر ویز الہیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارا ہے اور ہمارا رہے گا بھارت کی ظلم زیادتی نا منظور ہے ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاک فوج کی قر بانیوں کو سلام پیش کر تے ہیں جو دن رات وطن عزیز اورعوام کی حفاظت کر تے ہیں وہ ہماری دل جان ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ساہیوال ملک حق نواز سنگلہ چئیر مین یوتھ افئیر صدر ایم ایس ایف پاکستان سے لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کر تے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی تعمیر و تر قی،خوشحالی،پائیدار امن،جمہوریت کی علمبرداری سمیت موجودہ نوجوان نسل کے لئے ہر شعبہ میں ملازمت کے اقدامات کیلئے کوشاں ہیں اور بالخصوص نوجوان نسل کے بہترین مستقبل کیلئے دن رات جستجو کر رہے ہیں جو نوجوان 2002سے ہمارے ساتھ مسلم لیگ کو منظم وفعال کر نے میں اپنا کردار ادا کر تے رہے وہ ہمارا اثاثہ ہیں ان کو ہر جگہ مقدم رکھا جائے گا  چو ہدری پر ویز الہیٰ نے کہا کہ ہمارے خاندان کو جب بھی عوام کی خد مت کا مو قع ملاہم نے بلا تفریق عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کئے اداروں کو منظم کیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کی صورت میں ہمارا مقصد عوام کی خد مت ہے جو پاکستان مسلم لیگ اور چو ہدری ظہور الہیی شہید،چو ہدری شجاعت کی مشتر کہ روایات ہیں۔
پرویزالٰہی

مزید :

صفحہ آخر -