پاکستان بار کونسل کا بھارتی اقدام کی مذمت کیلئے آج ہڑتال کا اعلان

 پاکستان بار کونسل کا بھارتی اقدام کی مذمت کیلئے آج ہڑتال کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان بار کونسل نے بھارتی اقدام کی مذمت کے لیے جمعرات 8 اگست کو ہڑتال کا اعلان کر دیا،ہڑتال کا انعقاد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے ریفرنس کے خلاف بھی ہوگا،ترجمان پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری ا علامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل نے تمام متعلقہ بار کونسلز کو احتجاجی مظاہر وں میں شرکت کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔وکلاء آج سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج میں شریک ہو نگے۔وکلاء برادری دونوں ایشوز پر بھرپور احتجاج کرے گی۔ اعلامیہ کے مطابق اس ضمن میں وکلاء کنونشن تمام ہائیکورٹس میں منعقد کیے جائیں گے،کنونشنز میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنسز اور بھارتی جارحیت کی مذمت بھی کی جائے گی۔

ہڑتال کا اعلان

مزید : صفحہ آخر


loading...