سیاسی جماعتوں کاکشمیر ایشو پر غیر سنجیدگی  کا مظاہرہ افسوسناک،شہباز گل 

  سیاسی جماعتوں کاکشمیر ایشو پر غیر سنجیدگی  کا مظاہرہ افسوسناک،شہباز گل 

لاہور(این این آئی) ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کا کشمیر ایشو پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ نہایت افسوسناک ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم امت مسلمہ کے قائدین سے رابطہ کرکے مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو اجاگر کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مقصد اقوام عالم کو اتحاد اور قومی یکجہتی کا پیغام دینا تھا لیکن بدقسمتی سے اس موقع پر بھی اپوزیشن نے قومی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔انہوں نے کہاکہ حساس قومی ایشوز پر اپوزیشن رہنماؤں کو تعصب کی عینک اتار کر بات کرنی چاہیے۔ کرپٹ لیگ کی قیادت کشمیر ایشو پر گھٹیا بیان بازی اور پراپیگنڈا سے باز رہے۔ترجمان وزیراعلی پنجاب  نے کہاکہ مریم صفدر کی ناتجربہ کاری تو سمجھ آتی ہے، 70،70 سال کے بزرگ پارلیمنٹیرین بھی منفی پراپیگنڈا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کی آڑ میں بھی اپوزیشن کرپشن بچا تحریک چلانے میں مصروف ہے۔ 

شہباز گل

مزید : صفحہ آخر


loading...