خورشید شاہ کے 500ارب سے زائد کے بے نامی اثاثوں کا انکشاف،نیب نے فرنٹ مینوں کی تفصیلات حاصل کرلیں 

    خورشید شاہ کے 500ارب سے زائد کے بے نامی اثاثوں کا انکشاف،نیب نے فرنٹ مینوں ...

کراچی(این این آئی) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماخورشید شاہ کے 500ارب سے زائد اثاثوں کاانکشاف ہوا ہے، نیب نے خورشید شاہ کے اکاؤنٹس، بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔نیب ذرائع کے مطابق نے خورشیدشاہ اور اہل خانہ کے کراچی، سکھر اور دیگر علاقوں میں 105بینک اکاؤنٹس ہیں، خورشید شاہ نے اپنے فرنٹ مین پہلاج مل کے نام پر83 جائیدادیں بنا رکھی ہیں۔دستاویزات کے مطابق جائیدادیں سکھر، روہڑی، کراچی اور دیگر علاقوں میں بنا ئی گئی ہیں، پہلاج رائے گلیمر بینگلو، جونیجو فلور مل، مکیش فلور مل اور دیگر جائیدادیں بنائیں، مبینہ فرنٹ مین پہلاج نے2015ء سے قبل کوئی ٹیکس ادا نہیں کیا۔نیب دستاویز ات میں بتایا گیا خورشید شاہ کامبینہ فرنٹ مین پہلاج معمولی دکان چلاتا تھا، فرنٹ مین لڈومل کے نام پر11اور آفتاب حسین سومرو کے نام پر 10جائیدادیں ہیں۔دستاویزات کے مطابق خورشید شاہ نے اعجازپل کے نام پرسکھر اور روہڑی میں 2جائیدادیں بنائیں، مبینہ فرنٹ مین کیلئے کارڈیو ہسپتال سے متصل ڈیڑھ ایکڑ نرسری الاٹ کرائی۔نیب ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی بے نامی جائیدادوں میں عمر جان نامی شخص کا بھی اہم کردار ہے، پی پی رہنما کی زیر استعمال بم پروف گاڑی عمرجان کے نام پررجسٹرڈہے جبکہ اسلام آباد میں خورشید شاہ کا زیر استعمال گھر بھی عمر جان کے نام پر ہے جبکہ سکھر اور دیگر علاقوں میں ترقیاتی منصوبے عمر جان کی کمپنی کو دلوائے گئے۔

نیب،خورشیدشاہ

مزید : صفحہ آخر


loading...