گارڈن ٹاؤن میں شہری کی نئی گاڑی چھین لی گئی،مقدمہ درج نہ ہو سکا

گارڈن ٹاؤن میں شہری کی نئی گاڑی چھین لی گئی،مقدمہ درج نہ ہو سکا

لا ہور (کرائم رپورٹر)گارڈن ٹاؤن کے علاقہ میں مسلح افراد نے ایک شریف شہری سے اس کی نئی گاڑی اسلحہ کے زور پر چھین لی ہے افسوسناک امر یہ ہے کہ چار روزگزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا پولیس کے مطابق وقوعہ مشکوک ہے رپورٹ درج کرلی گئی ہے حقائق چیک کر رہے ہیں اگر واقعہ سچا ہوا تو کاروائی کر دی جائے گی۔ واضح رہے راجہ خرم قیوم نے گارڈن ٹاؤن تھانے میں دی جانیوالی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ 5 اگست کو صبح ساڑھے چار بجے وہ اپنی کالے رنگ کی نئی گاڑی ہونڈا سوک پر جا رہا تھا جب وہ مڑیاں قبرستان کے قریب پہنچا تو اچانک ایک کار جو کہ سفید رنگ کی بغیر نمبری ہونڈا سوک تھی اس میں تین مسلح ڈاکو بیٹھے ہوئے تھے جنہوں نے اسلحہ کے زور پر اس سے گاڑی چھین لی،گاڑی میں ہزاروں روپے نقدی گاڑی کی فائل اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات موجود تھے، مقامی ڈی ایس پی نے رابطہ کرنے پر بتایا ہے کہ درخواست موصول ہوگئی ہے۔مدعی نے پہلے دن جب ون فائیو پر کال کی تو ڈاکو چار بیان کئے گئے بعد ازاں ان کی تعداد پانچ بتائی گئی، حقائق درست معلوم نہیں ہوتے اگر واقعہ سچا ہوا تو مقدمہ درج کر دیا جائے گا۔

نئی گاڑی

مزید : صفحہ آخر


loading...