آشیانہ کیس،شہباز شریف پیش نہ ہو سکے، سماعت 21اگست تک ملتوی

    آشیانہ کیس،شہباز شریف پیش نہ ہو سکے، سماعت 21اگست تک ملتوی

لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت کے جج نعیم ارشد نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ سکینڈل کیس کی سماعت 21اگست تک ملتوی کرتے ہوئے استغاثہ کے گواہوں کو شہادتوں کے لئے طلب کرلیاہے۔احتساب عدالت کے جج نے کیس کی سماعت شروع کی توسابق پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اورسابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ سمیت دیگر ملزمان کوعدالت میں پیش کیا گیاجبکہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف پیش نہ ہوئے،ان کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ میاں شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث پیش نہیں ہوسکے،عدالت سے استدعاہے کہ ان کی حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے،اس موقع پر پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے نشاندہی کی کہ استغاثہ کے گواہ حاضرہیں جس پرمیاں شہباز شریف کے وکلاء نے کہا کشمیرایشو پرپنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء ہڑتال پر ہیں جس کے بعدعدالت نے شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 21اگست تک ملتوی کردی۔

 آشیانہ کیس

مزید : صفحہ آخر


loading...