مجاہد ویزے جاری کرنے کا نیا ریکارڈ،ملک بھر سے سینکڑوں مرد،خواتین مکہ پہنچ گئے

  مجاہد ویزے جاری کرنے کا نیا ریکارڈ،ملک بھر سے سینکڑوں مرد،خواتین مکہ پہنچ ...

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی سفارت خانے کی طرف سے مجاملہ ویزے جاری کرنے کا نیا ریکارڈ،سینکڑوں مجاملہ ویزوں پر ملک بھر سے سینکڑوں مرد،خواتین مکہ پہنچ گئے،روزنامہ پاکستان کے سروے کے مطابق 2لاکھ سے 2لاکھ 80ہزار روپے تک مجاملہ ویزہ حاصل کرنے والوں کے لیے موسسہ جنوب ایشیاء نے 206نمبر مکتب مقرر کر دیا ہے جو2100ریال بغیر پیکیج اور4000ریال کے ساتھ کھانے پیکیج کے ساتھ مکتب الاٹ کر دیا ہے،ہر مجاملے والے کو مکتب نمبر206حاصل کرنا لازمی ہے،دوسری طرف وزارت مذہبی امور سے بھی ہارڈ شپ کے نام پر 3ہزار سے زائد افراد کو سرکاری سکیم کے پیکیج میں رکھا ہے،بیشتر کوVIPمکتب نمبر1اورمکتب نمبر3دئیے گئے ہیں جن کے اخراجات وزارت مذہبی امور برداشت کرے گی اس میں وفاقی وزراء،صوبائی وزراء،سینٹرز اور اہم شخصیات شامل ہیں۔

مجاملہ ویزہ

مزید : صفحہ آخر


loading...