1 لاکھ 94 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

  1 لاکھ 94 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) 1 لاکھ 94 ہزار پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور 1 لاکھ 22 ہزار سرکاری جبکہ 72 ہزار عازمین ِ حج نجی حج سکیم کے ذریعے پہنچے۔سرکاری سکیم کے لئے حج فلائٹ آپریشن آج 7 اگست جبکہ نجی سکیم کے لئے 8 اگست تک جاری رہے گا۔پاکستان حج میڈیکل مشن کے تحت 2 ہسپتال، 12 ڈسپنسریاں اور 19 ایمبولینس کام کر رہی ہیں۔عازمین کرام عازمین حج کے لئے مقامی مساجد اور رہائش گاہوں پر مناسک اور انتظامی امور کی تربیت جاری۔موسسہ جنوب ایشیا اور مکاتب کے ذریعے عازمین حج کے مشاعر کے انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں۔مکاتب نے منی کے خیمہ کارڈ رہائش گاہوں پر تقسیم کرنے کا عمل شروع کر دیا۔سعودی اسلامک ڈویلپمنٹ بینک کے ذریعے عازمین حج کی قربانی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے۔

عازمین پہنچ گئے

مزید : صفحہ آخر


loading...