کشمیر فاشٹ مودی حکومت کے حملے کی زد میں،عالمی برادری بھارت کو بلیک لسٹ کرے،سعودی گزٹ
ریاض (آئی این پی)سعودی عرب کے معروف اخبار سعودی گزٹ بھی مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورتحال پر رپورٹ شائع کیے بغیر نہ رہ سکا اور کہا کہ کشمیر بھارت کی فاشسٹ حکومت کے حملے کی زد میں ہے۔ بھارتی حکومت نے اس حوالے سے تمام عالمی قوانین بھی روند ڈالے ہیں۔ رپورٹ میں وادی نیلم پر بھارتی کلسٹر بموں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان پر بموں کی بارش کی گئی جب کہ مقبوضہ کشمیر کی عوام پر دس ہزار اضافی فوجی تعینات کرکے حملہ کیا گیا۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے اپنے آپ کو سینسر اور قتل گاہی علاقے میں زمینی حقائق سے چھپانے کے لئے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ سمیت تمام مواصلاتی ذرائع منقطع کر دیئے اور بھارت نے یکطرفہ طور پر عشروں قبل کیا گیا معاہدہ یکطرفہ طور پر منسوخ کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی۔ مودی حکومت کا یہ معلق حملہ اس کی تعصب پسندانہ اورہندوتوا سوچ کا مالک ہے اور اس میں ایک خطرناک صورتحال پیداکردی ہے جو نہ صرف اقلیتوں بلکہ پورے خطے کے لئے خطرناک ہے جب کہ پڑوسی ملک پاکستان بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکا۔ امن کے خواہاں تمام ملکوں کو اس کے اس شیطانی منصوبوں کو شکست دینی چاہیے اس سے پہلے کہ یہ آتش فشاں بڑھ جائے اور دوسروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لے اگر بھارت اپنے موجودہ ایجنڈے سے نہیں ہٹتا تو عالمی تنظیموں اور عالمی برادری کے ممالک کو اسے بلیک لسٹ کر دینا چاہیے جیسا کہ منڈیلا کی تحریک سے قبل انہیں ساؤتھ افریقہ نے کیا تھا۔ ایک فاشسٹ بھارت کو اربوں لوگوں پر مسلط نہیں ہونے دینا چاہیے۔
سعودی گزٹ