عرفان صدیقی 19اگست کو  اسسٹنٹ کمشنر مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہونگے

عرفان صدیقی 19اگست کو  اسسٹنٹ کمشنر مجسٹریٹ عدالت میں پیش ہونگے

 اسلام آباد(  آن لائن)  سابق  وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر عرفان صدیقی جمعہ 19اگست کو  اسسٹنٹ کمشنر مجسٹریٹ مہرینبلوچ کی عدالت میں پیش   ہونگے۔ انہیں 26جولائی  کو کرایہ داری ایکٹ  کی خلاف ورزی کے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 27جولائی کی انہیں ہتھکڑیوں میں مجسٹریٹ مہرین بلوچ کی عدالت میں  پیش کیا گیا۔ جہاں انہیں چودہ روز ہ جوڈیشل ریمانڈ پرا اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔ اتوار 28جولائی کو مہرین بلوچ نے ح انکی ضمانت کی منظور کرلی  اور  مزید کاروائی کیلئے 19اگست  کی  تاریخ مقرر کی گئی۔ سینئر وکلاء کا پینل ان کے مقدمے کی پیروی کررہا ہے۔ 

عرفان صدیقی

مزید : صفحہ آخر


loading...