گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی  محتسب کے فیصلوں کیخلاف 373 اپیلوں پردرخواست گزاروں کو ریلیف 

  گورنر پنجاب کی جانب سے صوبائی  محتسب کے فیصلوں کیخلاف 373 اپیلوں پردرخواست ...

لاہور(نمائندہ خصوصی) صوبائی محتسب کے فیصلوں کے خلاف 373اپیلوں پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے فیصلہ سنا دیا۔گورنر پنجاب نے اوسط 86.74 فیصد مقدمات نمٹا دئیے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب کے فیصلوں کے خلاف 11ماہ کے دوران آنیوالی اپیلوں پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے فیصلہ سنا دیا ہے۔گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے فوت شدہ سرکاری ملازمین کے رشتہ داروں کی ملازمت، فوت شدہ سرکاری ملازمین کے خاندان کو پنشن اور مالی امداد کی فراہمی، سرکاری محکموں میں رشوت،زمین پر قبضہ، ضرورت مند طلبا ء کو مالی امداد اور وظیفہ، سرکاری محکموں میں بھرتی کے دوران ناجائز مداخلت، اقلیتوں اور معذوروں کی نوکری،پبلک دفاتر میں خواتین کی جنسی ہراسگی، زراعت کے لیے پانی اور صحت و صفائی کے حوالے سے کی جانیوالی اپیلوں پر فیصلہ سنا کردرخواست گزاروں کو ریلیف دیا ہے۔

اپیلیں،ریلیف

مزید : صفحہ آخر


loading...