بھارت نے کشمیریوں کے حقوق پر نہ صرف ڈاکہ ڈالا۔اعلان جنگ بھی کردیا،گورنر پنجاب
لاہور(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ بھارت نے آرٹیکل370ختم کرکے کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے ساتھ ساتھ اعلان جنگ بھی کر دیا ہے بھارت کایہ اقدام اقوام متحدہ کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی بھی بدتر ین خلاف ورزی ہے جسکے خلاف پاکستان کشمیر یوں کیساتھ کھڑا ہے۔ بر طانوی لیبر پارٹی سمیت25سے زائد بر طانوی اراکین نے بھارتی جنگی جنون پر پاکستانی موقف کی بھر پور حمایت کردی ہے۔بھارت کر تار پور راہداری منصوبے اورباباگرونانک کے 550جنم دن کی تقر یبات کو بھی سبوتاژ کر نے کی سازشیں کر رہا ہے۔عالمی ادارے بھارت کوسمجھائیں وہ باز آجائے اگرمودی نے جنگی جارحیت کی توپاکستانی قوم نمٹناجانتی ہے۔مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کے حل کے بغیردنیا میں امن کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا۔ وہ بدھ کے روزایس ایس ڈی اوکے زیر اہتمام ''پنجاب امن وامان کو بہتر بنانے کیلئے قانون سازی ''کے موضوع اور گور نر ہاؤس میں محکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کے زیر اہتمام ''یوم اقلیت ''کے موضوع پر منعقدہ سیمینار ز سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر صوبائی وزراء اعجا ز عالم،پیرسید سعید الحسن شاہ،ڈاکٹر اختر ملک اورصوبائی وزیر سردار آصف نکئی،اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر،عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خر م نوا ز گنڈا پور سمیت اہم مذہبی اور اقلیتی شخصیات شریک ہوئیں۔میڈیا سے گفتگو اور اپنے خطاب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے حلف اٹھانے سے پہلے بھارت سے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور مذاکرات کے لیے تیار ہے مگر نر یندری مودی نے اس کو سنجیدہ نہیں لیا،اگر بھارت نے جنگ مسلط کر نے کی کوشش کی تو پلوامہ کے بعد بھارت کو جیسا پہلے جواب دیا اس سے سخت جواب دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری جان لے امن انصاف کے بغیرممکن نہیں بھارت بند وق اور طاقت کے زورپر کشمیر یوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے مگر طاقت کے زورپرلوگوں کے جذبات ختم کرکے امن نہیں لایاجاسکتا۔
گورنر پنجاب