ایف بی آر نے مہنگی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ مالکان کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا

 ایف بی آر نے مہنگی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ مالکان کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع ...

لاہور(این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے مہنگی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹ مالکان کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا،بے نامی جائیدادوں کی چھان بین کے لئے سوسائٹیز کا ریکارڈ حاصل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سوسائٹیز کے ریکارڈ سے بے نامی جائیدادکی معلومات حاصل کی جائیں گی۔ہاؤسنگ سوسائٹیز ایف بی آر کو پراپرٹی کے حقیقی مالکان کی تفصیلات فراہم کریں گی۔ تمام ہاؤسنگ سوسائٹیز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت کی تفصیلات لی جائیں گی۔ ایف بی آر کے مطابق اس اقدام سے کروڑوں کی پراپرٹی خریدنے والوں کے ذرائع آمدن کا کھوج لگایا جائے گا۔

ایف بی آر 

مزید : صفحہ آخر


loading...