سری لنکا کا دورہ پاکستان، میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں،پہلا ٹیسٹ یکم، دوسرا 9اکتوبر کوکھیلا جائیگا

    سری لنکا کا دورہ پاکستان، میچز کی تاریخیں سامنے آگئیں،پہلا ٹیسٹ یکم، ...

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کو ٹیسٹ سیریز کیلئے تاریخیں دیدیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کو 2 ٹیسٹ میچز لاہور اور کراچی میں کھیلنے کی پیشکش کی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سری لنکا کا سکیورٹی وفد بھی پاکستان میں موجود ہے۔سکیورٹی وفد کی رپورٹس کی روشنی میں سری لنکا اپنی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے دونوں ٹیسٹ میچز کی تاریخیں سری لنکا کرکٹ کو دی ہیں جس کے تحت پہلا ٹیسٹ کراچی میں یکم سے 5 اکتوبر تک کھیلنے جبکہ لاہور میں دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 اکتوبر تک قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے اس سلسلے میں سری لنکن ٹیم کراچی ٹیسٹ سے تین روز قبل پاکستان آئے گی۔سری لنکن سکیورٹی وفد کراچی میں انتظامات کا جائزہ لے چکا ہے جس کے بعد اب لاہور میں پنجاب کے سکیورٹی حکام سے ملاقات اور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کرے گا۔

سری لنکا دورہ

مزید : صفحہ آخر


loading...