تھانہ فیکٹری ایریا کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

     تھانہ فیکٹری ایریا کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

 لاہور(اپنے نمائندے سے) ڈائریکٹر انیٹی کرپشن لاہورر کی ہدایت پر دس ہزار روپے رشوت طلب کرنے والے اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھانہ فیکٹری ایریا کا اے ایس آئی محمد آفتاب رانا یسین کو بلیک میل کرتے ہوئے رشوت طلب کر رہاتھا جس کی اطلاح ملنے پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لا ہور ڈاکٹر شاہ زیب حسین نے علی اکبر چھٹہ سی او لا ہور کو فوری ریڈ کرتے  ہوئے گرفتاری کی ہدایت کر دی سی او لا ہور علی اکبر چھٹہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ خرم عرفان کے ہمراہ ریڈ کرتے  ہوئے اے ایس آئی آفتاب کو دس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کرہتھکڑیاں لگا دی، ملزم اے ایس آئی آفتاب کے خلاف مقدمہ نمبر 32/19 درج کرتے ہوئے ملزم کو تھانہ لٹن روڈ حوالات میں بند کر دیا گیا۔

 گرفتار

مزید : صفحہ آخر


loading...