گھرکی ٹیچنگ ہسپتال میں شجر کاری مہم،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے پودا لگایا

گھرکی ٹیچنگ ہسپتال میں شجر کاری مہم،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ نے پودا لگایا

لاہور(پ ر) گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال میں گائنی ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام شجر کا ری مہم کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرشہلہ انور، ڈاکٹر عائشہ، ڈاکٹرکرن، ڈاکٹر وسیم،ڈاکٹر نبیلہ،ڈاکٹر عمبرین، ڈاکٹر فوزیہ، پیرا میڈیکل سٹا ف اور مریضوں کی بڑی تعد اد نے شرکت کی۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پروفیسر ڈاکٹرشہلہ انورنے پودے لگا کر اس تقریب کا آ غاز کیا۔ سینکڑوں کی تعدا د میں لگائے جانے والے درختوں میں نیم، شہتوت، کیکر، پیپل، شیشم، بیر، سنبل اور سفیدا شامل ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر شہلہ انورکا کہنا تھاکہ اہل وطن ان مشکلات سے بے خبر ہیں جو مستقبل میں فضائی آلودگی میں انہیں درپیش ہوں گے اس لیے وہ زیادہ سے زیادہ درخت لگانے سے آنے والی نسل کو صاف ستھر ا ماحول فراہم کر سکتی ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نیا پاکستان بنانے جارہے ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ نیا پاکستان پہلے سے زیادہ سرسبزو شاداب اور صحت مند ہو۔ ڈاکٹر عائشہ کا نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری بنتی ہے کہ بطور ذمہ دار شہری شجرکاری مہم میں خود بھی حصہ لیں اور آگاہی مہم کے ذریعے اس کے شعور اور اہمیت میں اضافہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی آلودگی میں اضافہ ایک حیر ت انگیز پہلو ہے جس کے تدارک کے لیے بحیثیت قوم مل کر کرادار ادا کرنا ہوگا۔ڈاکٹر وسیم کا کہنا تھا کہ ملک توانائی اور اور لکڑکی بڑھتی ہوئی ضروریات زیا دہ سے زیادہ شجرکای کی متقاضی ہیں اور اس ضمن میں زندگی کے ہر شعبہ سے وابستہ افراد کو اپنی قومی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہے۔ شجر کاری مہم کی تقریب میں کیک بھی کاٹا گیا اور ملکی سلامتی کے لیے دعابھی کی گئی۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...