ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 185گھروں کو وارننگ نوٹس کاری،متعلقہ محکموں سے جواب طلبی

  ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر 185گھروں کو وارننگ نوٹس کاری،متعلقہ محکموں سے ...

لاہور (نمائندہ خصوصی) ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران ڈینگی کے خاتمے کے لئے متحرک ہیں اے سی رائیونڈ عدنان بدر کی زیر صدارت ٹاؤن ایمرجنسی رسپانس کمیٹی نشتر زون کے اجلاس میں اے سی رائیونڈ کو بریفنگ دی گئی۔دوران آؤٹ ڈور سروئلنس ایک ہفتہ کے دوران 3075 مقامات کو چیک کیا گیااور28 مقامات پر ڈینگی لاروا کی نشاندہی پائی گئی اور08 ایف آئی آر کا اندراج کروایا گیا۔دوران ان ڈور سرویلنس 25611 مقامات کو چیک کیا گیااور185 گھروں میں ڈینگی لاروا کی موجودگی پائی گئی اورمالکان کو وارننگ لیٹر جاری کئے گئے۔ انہوں نے32 زیرالتواء ڈی وی آرز کو بھی فوری حل کرنے کی ہدایت کی اورمتعلقہ محکموں کو جواب طلبی کی سفارش کی۔دوسری طرفاے سی رائیونڈ عدنان بدرنے صفائی مہم کے سلسلے میں چوہنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیااورایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین کی فیلڈ میں موجودگی کو چیک کیا۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے آج خصوصی ایونٹ کا انعقاد کریگی،ایونٹ کا انعقاد پی ایچ اے منی مارکیٹ گراؤنڈ ایم ایم عالم روڈ گلبرگ میں ہوگاجو شام 04 بجے سے 07 بجے تک جاری رہے گااورکلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجرکاری کی جائے گی۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید خصوصی طور پر شرکت کریں گی،کلین اینڈ گرین مہم کے تحت تحصیل ماڈل ٹاؤن میں شجرکاری بھی کی گئی۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے سینئر سول جج ماڈل ٹاؤن کے ہمراہ پودا لگایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...