عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سبزہ زار کا اجلاس،مرکزی7رکنی کمیٹی تشکیل

  عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سبزہ زار کا اجلاس،مرکزی7رکنی کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت سبزہ زاریونٹ کا اجلاس، سیکٹروں کی ترتیب نو، کام کرنے کی ترتیب اور 21 ستمبر کی ختم نبوت کانفرنس کی تیاری کا عزم کیا گیا۔اجلاس میں شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی سرپرستی میں کثیر علماء نے شرکت کی۔ٹھوکر نیاز بیگ تایتیم خانہ چوک کو پانچ سیکٹرز میں تقسیم کیا اور کانفرنس کی تیاری کے لیے وکلاء ونگ بھی تشکیل دیا گیا۔اجلاس میں علاقہ کی مرکزی سات رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی۔ کمیٹی میں مولانا قاری انتظار احمد، مولانا عبدالشکور یوسف، مولانا ظہیر احمد قمر، مولانا عابد، حکیم عبد الغفار، کونسلر یاسین فاروقی نے شرکت کی اور یہ پختہ عزم کیا کہ ختم نبوت اور عقیدہ ختم نبوت کے لیے جان مال کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے۔


 اور ہر چیز قربان کرنے کے لیے تیار ہیں۔


چوک یتیم خانے سے لے کر ٹھوکر تک کے علاقے کو پانچ سیکٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے سیکٹر نمبرایک کے انچارج حاجی شفیق احمد ہیں اور ان کے معاون قاری عبدالسلام، مفتی وقاص، مولانا شہزاد احمد،  بھائی انس، حافظ ایوب، بھائی امجد، مولانا ناصر، علامہ قاری نذیر احمد کشمیری۔ سیکٹر نمبر دو کے انچارج قاری ظہیر احمد قمر معاونین مولانا انتظار احمد مولانا محمد عابد مفتی عبد الجلیل، مولانا عثمان رمضان، وکیل وٹو، حکیم عبدالغفار ثاقب۔ سیکٹر نمبر 3 کے انچارج قاری محمد شفیق ان کے معاونین مولانا نظام الدین اشرفی قاری سعد، مولانا مقصود احمد، مولاناعطا ء الرحمن چدھڑ، قاری ابراہیم۔ سیکٹر نمبر 4 کے انچارج قاری فضل الرحمن اور انکے معاونین عبداللطیف اشرفی، محمد الیاس، قاری غلام یاسین تبسم، قاری ممتاز صدیقی، مفتی حبیب اللہ، بھائی ظفر۔ سیکٹر نمبر 5 کے انچارج مولانا ضیاء الرحمن ان کے معاونین مفتی زاہد احمد، کلیم اللہ وزیر، مولانا حفیظ الرحمان، قاری ذیشان، قاری نواز احمد، مولانا ارشد ہیں۔