ورکنگ لیڈیز کیلئے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹربنائیں گے،یاسمین راشد

ورکنگ لیڈیز کیلئے صوبہ بھر میں ڈے کیئر سنٹربنائیں گے،یاسمین راشد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھرمیں ورکنگ لیڈیزکیلئے ڈے کیئر سنٹرز اور کارنرز بنانے جارہی ہے۔انہوں نے یہ بات  ایک مقامی ہوٹل میں پروونشل سیلی بریشن گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کے بعد کہی۔ سیمینار میں وزیراوقاف سعیدالحسن جعفری، صوبائی وزیرآشفہ ریاض، ڈاکٹرسہیل ثقلین، ڈی جی ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، پروفیسرڈاکٹر محمودایاز، پروفیسرڈاکٹرخالدمسعودگوندل وحاضرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ڈاکٹرسہیل ثقلین نے ابتدائیہ کلمات میں تقریب کے انعقادکی اہمیت وافادیت بارے آگاہ کیا۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دین اسلام نے ماں کے دودھ کی اہمیت واضح طورپربیان کی ہے۔ماں اوربچے کی صحت کویقینی بنانے کیلئے نوزائیدہ بچے کیلئے ماں کادودھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ماں کادودھ بچے کے ساتھ ساتھ ماں کوبھی کئی بیماریوں سے بچاتا ہے۔


 معاشرے میں بچے کیلئے ماں کے دودھ کی افادیت بتانے کیلئے باقاعدہ مہم شروع کی جائے۔ صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپنجاب میں ماں اوربچوں کی دوران زچگی اموات کی شرح پرقابوپانے کیلئے بنیادی اقدامات اٹھارہے ہیں۔