واساکی تمام سب ڈویژنوں میں ہفتہ وار کھلی کچہریاں لگائیں گے،زاہد عزیز

واساکی تمام سب ڈویژنوں میں ہفتہ وار کھلی کچہریاں لگائیں گے،زاہد عزیز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہدعزیز نے عوامی شکایات کا بروقت ازالہ نہ ہونے پر سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آج ہنگامی طور پر واسا آپریشن کے تمام ڈائریکٹرز کو میٹنگ میں ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایت کا فوری اور بروقت ازالہ کیا جائے، 24گھنٹے سے زیادہ کوئی شکایت زیر التواء نہ ہو۔تمام ڈائریکٹرز صاحبان اپنے ڈائریکٹوریٹ میں ایک روز ایک سب ڈویژن کے لئے مخصوص کریں گے اور دوپہر 12:00 سے 02:00بجے تک عوامی شکایت سنیں گے اور اس کا ازالہ کریں گے اور ہر سب ڈویژن میں اپنا شیڈول پلان آویزاں کریں کہ کس دن کون سی سب ڈویژن میں عوامی شکایات سُنیں گے۔سب انجینئرز لیول کے عملہ کی ذمہ داری ہے کہ محنت اور لگن سے بروقت شکایت حل کریں۔ غفلت کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ مون سون کی کارکردگی اچھی ہے مگر عوامی شکایت پر مایوسی ہوئی ہے۔مزید برآں ایم ڈی واسا نے گذشتہ سال جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ سال کے ترقیاتی کام فوری طور پر مکمل کیے جائیں فنڈز کی دستیابی کیساتھ ہی تمام ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی سر اُٹھا رہا ہے واسا کے تمام افسران اپنے دفاتر میں کہیں بھی پانی کھڑا نہ ہونے دیں اور ڈینگی کے خلاف جامع حکمت عملی اختیار کی جائے۔ایم ڈی واسا نے ڈائریکٹرز آپریشن کو ہدایت کی کہ گٹروں کے ڈھکن نہ ہونا ایک جرم ہے اور اس جرم کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ تمام ایس ڈی اوز اپنے دفتر چھوڑنے سے پہلے ایک سرٹیفیکیٹ دیں گے۔


 کہ ان کی سب ڈویژن میں کوئی مین ہول بغیر کور کہ نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کوئی پرائیویٹ شخص واسا کی املاک کو بغیر اجازت چھیڑنے کا مزاج نہیں اگر کوئی اس قسم کی غفلت کا مرتکب ہوا تو اس کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔