سی ایف ای گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام کشمیر بنے گا پاکستان ریلی

سی ایف ای گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام کشمیر بنے گا پاکستان ریلی

لاہور(پ ر) CFE گروپ آف کالجز کے زیر اہتمام ”کشمیر بنے گا پاکستان“ ریلی جس میں رہنماء تحریک انصاف اعجاز چوہدری،تنزیلہ عمران خان،ممبر صوبائی اسمبلی رانا منان خان،ممبر صوبائی اسمبلی سعدیہ سہیل،سینئر صحافی و تجزیہ نگار ایثار رانا،سینئر صحافی ذبیح اللہ بلگن،شاعر عنابِغ علی و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات سمیت کالج انتظامیہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔قائدین نے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا جبکہ بھارت میں کی جانے والی حالیہ قانون سازی کو جمہوریت پر شب خون قرار دیا اور کہا کہ تاریخ میں یہ دن یوم سیاہ کے حوالے سے یاد رکھا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...